اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-7 ایت نمبر

خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ
آسان اُردو ان(نہ ماننے والوں) کی آنکھیں جھکی ہوں گی، وہ قبروں سے ایسے نکلیں گے، جیسے کہ وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس دن یہ اپنی آنکھیں جھکائے قبروں سے اس طرح نکل کھڑے ہوں گے جیسے ہر طرف پھیلی ہوئی ٹڈیاں۔
ابو الاعلی مودودی لوگ سہمی ہوئی نگاہوں کے ساتھ اپنی قبروں سے اِس طرح نکلیں گے گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں
احمد رضا خان نیچی آنکھیں کیے ہوئے قبروں سے نکلیں گے گویا وہ ٹڈی ہیں پھیلی ہوئی
احمد علی اپنی آنکھیں نیچے کیے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے جیسے ٹڈیاں پھیل پڑی ہوں
فتح جالندھری تو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں
طاہر القادری اپنی آنکھیں جھکائے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا وہ پھیلی ہوئی ٹڈیاں ہیں،
علامہ جوادی یہ نظریں جھکائے ہوئے قبروں سے اس طرح نکلیں گے جس طرح ٹڈیاں پھیلی ہوئی ہوں
ایم جوناگڑھی یہ جھکی آنکھوں قبروں سے اس طرح نکل کھڑے ہوں گے کہ گویا وه پھیلا ہوا ٹڈی دل ہے
حسین نجفی (شدتِ خوف سے) آنکھیں جھکائے ہوئے قبروں سے یوں نکل پڑیں گے کہ گویا بکھری ہوئی ہڈیاں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: With looks downcast they will come forth, from the tombs, as though they were locusts scattered abroad.
M.M.Pickthall: With downcast eyes, they come forth from the graves as they were locusts spread abroad,
Saheeh International: Their eyes humbled, they will emerge from the graves as if they were locusts spreading,
Shakir: Their eyes cast down, going forth from their graves as if they were scattered locusts,
Yusuf Ali: They will come forth,- their eyes humbled - from (their) graves, (torpid) like locusts scattered abroad,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت نمبر 6سے تسلسل ہے
قیامت کے دن کی بات جب بلانے والا بلاے گا