اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-8 ایت نمبر

مُّهْطِعِیْنَ اِلَى الدَّاعِ١ؕ یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ
آسان اُردو بلانے والے کی طرف دوڑتے ہوئے؛ کافرین(نہ ماننے والے) کہیں گے: یہ ایک بہت مشکل دن ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی دوڑے جارہے ہوں گے اسی پکارے والے کی طرف۔ یہی کافر (جو قیامت کا انکار کرتے تھے) کہیں گے کہ یہ تو بہت ہی کٹھن دن ہے۔
ابو الاعلی مودودی پکارنے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے اور وہی منکرین (جو دنیا میں اس کا انکار کرتے تھے) اُس وقت کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا کٹھن ہے
احمد رضا خان بلانے والے کی طرف لپکتے ہوئے کافر کہیں گے یہ دن سخت ہے،
احمد علی بلانے والے کی طرف بھاگے جا رہے ہوں گے یہ کافر کہہ رہے ہوں گے یہ تو بڑا ہی سخت دن ہے
فتح جالندھری اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے
طاہر القادری پکارنے والے کی طرف دوڑ کر جا رہے ہوں گے، کفّار کہتے ہوں گے: یہ بڑا سخت دِن ہے،
علامہ جوادی سب کسی بلانے والے کی طرف سر اٹھائے بھاگے چلے جارہے ہوں گے اور کفار یہ کہہ رہے ہوں گے کہ آج کا دن بڑا سخت دن ہے
ایم جوناگڑھی پکارنے والے کی طرف دوڑتے ہوں گے اور کافر کہیں گے یہ دن تو بہت سخت ہے
حسین نجفی (دہشت سے) گردنیں بڑھائے پکارنے والے کی طرف دوڑتے جا رہے ہوں گے (اس دن) کافر کہیں گے کہ یہ بڑا دشوار دن ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Hastening toward the summoner. The infidels will say: this is a day diffrcult.
M.M.Pickthall: Hastening toward the summoner; the disbelievers say: This is a hard day.
Saheeh International: Racing ahead toward the Caller. The disbelievers will say, "This is a difficult Day."
Shakir: Hastening to the inviter. The unbelievers shall say: This is a hard day.
Yusuf Ali: Hastening, with eyes transfixed, towards the Caller!- "Hard is this Day!", the Unbelievers will say.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت نمبر 6سے تسلسل ہے
قیامت کے دن کی بات جب بلانے والا بلاے گا