Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-9 ایت نمبر
| كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ |
| آسان اُردو | ان (لوگوں)سے پہلے نوحؑ کی قوم نے انکار کیا، پھر اُنہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور اُنہوں نے کہا: کہ ایک پاگل ہے؛ اور اُس کو ڈانٹا گیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان سے پہلے نوح کی قوم نے بھی جھٹلانے کا رویہ اختیار کیا تھا۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا، اور کہا کہ : یہ دیوانے ہیں، اور انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم جھٹلا چکی ہے اُنہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے، اور وہ بری طرح جھڑکا گیا |
| احمد رضا خان | ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا تو ہمارے بندہ کو جھوٹا بتایا اور بولے وہ مجنون ہے اور اسے جھڑکا |
| احمد علی | ان سے پہلے قوم نوح نے بھی جھٹلایا تھا پس انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا دیوانہ ہے اور اسے جھڑک دیا گیا |
| فتح جالندھری | ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی |
| طاہر القادری | اِن سے پہلے قومِ نوح نے (بھی) جھٹلایا تھا۔ سو انہوں نے ہمارے بندۂ (مُرسَل نُوح علیہ السلام) کی تکذیب کی اور کہا: (یہ) دیوانہ ہے، اور انہیں دھمکیاں دی گئیں، |
| علامہ جوادی | ان سے پہلے قوم نوح نے بھی تکذیب کی تھی کہ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہہ دیا کہ یہ دیوانہ ہے بلکہ اسے جھڑکا بھی گیا |
| ایم جوناگڑھی | ان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور یہ دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا |
| حسین نجفی | ان سے پہلے قومِ نوح(ع) نے جھٹلایا سو انہوں نے ہمارے بندۂ خاص کو جھٹلایا اور ان پر جھوٹا ہو نے کا الزام لگایا اور اسے جھڑکا بھی گیا۔ |
| M.Daryabadi: | There belied before them the people of Nuh. So they belied Our bondman Nuh and said: `a madman;' and moreover he was reproven. |
| M.M.Pickthall: | The folk of Noah denied before them, yea, they denied Our slave and said: A madman; and he was repulsed. |
| Saheeh International: | The people of Noah denied before them, and they denied Our servant and said, "A madman," and he was repelled. |
| Shakir: | Before them the people of Nuh rejected, so they rejected Our servant and called (him) mad, and he was driven away. |
| Yusuf Ali: | Before them the People of Noah rejected (their messenger): they rejected Our servant, and said, "Here is one possessed!", and he was driven out. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
قوم نوح کے بارے میں