Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-10 ایت نمبر
| فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ |
| آسان اُردو | چنانچہ اُس نے اپنے رب کو پکارا: بے شک میں مغلوب ہو چکا(ہار چکا) ہوں، پس میری مدد کر |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس پر انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ : میں بےبس ہوچکا ہوں، اب آپ ہی بدلہ لیجیے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخر کار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ "میں مغلوب ہو چکا، اب تو اِن سے انتقام لے" |
| احمد رضا خان | تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوں تو میرا بدلہ لے، |
| احمد علی | پھر نوح نے اپنے رب کو پکارا کہ میں تو مغلوب ہو گیا تو میری مدد کر |
| فتح جالندھری | تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے |
| طاہر القادری | سو انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں (اپنی قوم کے مظالم سے) عاجز ہوں پس تو انتقام لے، |
| علامہ جوادی | تو اس نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں میری مدد فرما |
| ایم جوناگڑھی | پس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر |
| حسین نجفی | آخر کار اس (نوح(ع)) نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ میں مغلوب ہوں۔ لہٰذا تو (ان سے) بدلہلے۔ |
| M.Daryabadi: | Thereupon he prayed Unto his Lord: verily am overcome, so vindicate me. |
| M.M.Pickthall: | So he cried unto his Lord, saying: I am vanquished, so give help. |
| Saheeh International: | So he invoked his Lord, "Indeed, I am overpowered, so help." |
| Shakir: | Therefore he called upon his Lord: I am overcome, come Thou then to help. |
| Yusuf Ali: | Then he called on his Lord: "I am one overcome: do Thou then help (me)!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم نوح کے بارے میں