اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-6 ایت نمبر

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ١ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍۙ
آسان اُردو پھر آپﷺ اُن (نہ ماننے والوں)سے الگ ہو جائیں. دن جب بلانے والا ایک درد ناک چیز کی طرف بلائے گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا (اے پیغمبر) تم بھی ان کی پرواہ مت کرو۔ جس دن پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا۔
ابو الاعلی مودودی پس اے نبیؐ، اِن سے رخ پھیر لو جس روز پکارنے والا ایک سخت ناگوار چیز کی طرف پکارے گا
احمد رضا خان تو تم ان سے منہ پھیرلو جس دن بلانے والا ایک سخت بے پہچانی بات کی طرف بلائے گا
احمد علی پس ان سے منہ موڑ لے جس دن پکارنے والا ایک نا پسند چیز کے لیے پکارے گا
فتح جالندھری تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا
طاہر القادری سو آپ اُن سے منہ پھیر لیں، جس دن بلانے والا (فرشتہ) ایک نہایت ناگوار چیز (میدانِ حشر) کی طرف بلائے گا،
علامہ جوادی لہذا آپ ان سے منہ پھیر لیں جسن دن ایک بلانے والا (اسرافیل) انہیں ایک ناپسندہ امر کی طرف بلائے گا
ایم جوناگڑھی پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا
حسین نجفی (اے رسول(ص)) ان لوگوں سے رخ پھیر لیجئے جس دن ایک پکارنے والا ایک سخت ناگوار چیز کی طرف بلائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore withdrew thou from them. The Day whereon the sum- moner Will summon mankind Unto a thing unpleasant.
M.M.Pickthall: So withdraw from them (O Muhammad) on the day when the Summoner summoneth unto a painful thing.
Saheeh International: So leave them, [O Muhammad]. The Day the Caller calls to something forbidding,
Shakir: So turn (your) back on them (for) the day when the inviter shall invite them to a hard task,
Yusuf Ali: Therefore, (O Prophet,) turn away from them. The Day that the Caller will call (them) to a terrible affair,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
چنانچہ نبی اکرمﷺ کو حکم دیا گیا کہ ان لوگوں سے جو اب یہ شق قمر نہیں مانتے الگ ہو جایں۔