Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-31 ایت نمبر
| اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ |
| آسان اُردو | کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ اُن سے پہلے ہم نے کتنی ہی بستیوں کو ہلاک کر دیا، کہ وہ(ہلاک ہونے والے) ان کی طرف واپس نہیں آئیں گے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے ہم کتنی قوموں کو اس طرح ہلاک کرچکے ہیں کہ وہ ان کے پاس لوٹ کر نہیں آتے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے؟ |
| احمد رضا خان | کیا انہوں نے نہ دیکھا ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک فرمائیں کہ وہ اب ان کی طرف پلٹنے والے نہیں |
| احمد علی | کیا یہ نہیں دیکھ چکے کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کر دیا وہ ان کے پاس لوٹ کر نہیں آئے |
| فتح جالندھری | کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے |
| طاہر القادری | کیا اِنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اِن سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کر ڈالیں، کہ اب وہ لوگ ان کی طرف پلٹ کر نہیں آئیں گے، |
| علامہ جوادی | کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کردیا ہے جو اب ان کی طرف پلٹ کر آنے والی نہیں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وه ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے |
| حسین نجفی | کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور) وہ کبھی ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Behold they not how many We have destroyed before them of the generations! verily Unto them they shall not return. |
| M.M.Pickthall: | Have they not seen how many generations We destroyed before them, which indeed returned not unto them; |
| Saheeh International: | Have they not considered how many generations We destroyed before them - that they to them will not return? |
| Shakir: | Do they not consider how many of the generations have We destroyed before them, because they do not turn to them? |
| Yusuf Ali: | See they not how many generations before them we destroyed? Not to them will they return: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے