Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-39 ایت نمبر
| اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّهُمْ ظُلِمُوْا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَصْرِهِمْ لَقَدِیْرُۙ |
| آسان اُردو | اجازت ہے ان لوگوں کے لئے جو لڑائی کرتے ہیں اس وجہ سے وہ ظلم(ناانصافی)کاشکار ہوئے،؛ اور بے شک اللہ اُن (مظلوم لوگوں) کی مدد کرنے پر واقعی طاقت رکھتا ہے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جن لوگوں سے جنگ کی جارہی ہے، انہیں اجازت دی جاتی ہے (کہ وہ اپنے دفاع میں لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے، اور یقین رکھو کہ اللہ ان کو فتح دلانے پر پوری طرح قادر ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اجازت دے دی گئی اُن لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ مظلوم ہیں، اور اللہ یقیناً ان کی مدد پر قادر ہے |
| احمد رضا خان | پروانگی (اجازت) عطا ہوئی انہیں جن سے کافر لڑتے ہیں اس بناء پر کہ ان پر ظلم ہوا اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر ضرور قادر ہے، |
| احمد علی | جن سے کافر لڑتے ہیں انہیں بھی لڑنے کی اجازت دی گئی ہے اس لیے کہ ان پر ظلم کیا گیا اور بیشک الله ان کی مدد کرنے پر قادر ہے |
| فتح جالندھری | جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھی لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے۔ اور خدا (ان کی مدد کرے گا وہ) یقیناً ان کی مدد پر قادر ہے |
| طاہر القادری | ان لوگوں کو (جہاد کی) اجازت دے دی گئی ہے جن سے (ناحق) جنگ کی جارہی ہے اس وجہ سے کہ ان پر ظلم کیا گیا، اور بیشک اﷲ ان (مظلوموں) کی مدد پر بڑا قادر ہے، |
| علامہ جوادی | جن لوگوں سے مسلسل جنگ کی جارہی ہے انہیں ان کی مظلومیت کی بنائ پر جہاد کی اجازت دے دی گئی ہے اور یقینا اللہ ان کی مدد پر قدرت رکھنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جن (مسلمانوں) سے (کافر) جنگ کر رہے ہیں انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وه مظلوم ہیں۔ بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے |
| حسین نجفی | ان مظلوموں کو (دفاعی جہاد کی) اجازت دی جاتی ہے جن سے جنگ کی جا رہی ہے اس بناء پر کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے۔ اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Permitted are those who are fought against, because they have been oppressed, and verily to succour them Allah is potent |
| M.M.Pickthall: | Sanction is given unto those who fight because they have been wronged; and Allah is indeed Able to give them victory; |
| Saheeh International: | Permission [to fight] has been given to those who are being fought, because they were wronged. And indeed, Allah is competent to give them victory. |
| Shakir: | Permission (to fight) is given to those upon whom war is made because they are oppressed, and most surely Allah is well able to assist them; |
| Yusuf Ali: | To those against whom war is made, permission is given (to fight), because they are wronged;- and verily, Allah is most powerful for their aid;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
واضح ایت
٭ جن لوگوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہو ان کو لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے آیت کا اگلی آیت سے تسلسل ہے جو ظلم کی تشریح اور لڑائی کرنے کی وجہ بھی بتاتی ہے