اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
تَوَلَّیْتُمْ تُوَلُّوْا تَوَلَّوْا وَلّٰهُمْ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ۚ پھر تم اس (عہد) کے بعد بھی پھرگے (یعنی عہدکا احترام نہ کیا) بنی اسرائیل کو یاد کروانا 2:64
ثُمَّ تَوَلَّیْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْكُمْ وَ اَنْتُمْ مُّعْرِضُوْنَ پھر تم (معاہدے سے)پھر گے ماسوائے تم میں سے چند کے اور تم منہ موڑ گے میثاق بنی اسرائیل 2:83
وَ لِلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ١ۗ فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ۔ اور اللہ کے لیے ہی مشرق اور مغرب ہیں ، پھرجسطرف بھی تم مڑو پھر وہاں اللہ کا چہرہ (یعنی وجود) ہے ۔ بیشک! اللہ وسعت والا،( اور ہر چیز کو) جاننے والا ہے اللہ باری تعالی کی شان 2:115
فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَاۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْا١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا هُمْ فِیْ شِقَاقٍ١ۚ فَسَیَكْفِیْكَهُمُ اللّٰہ پھر اگر وہ (اہل کتاب) اسی طرح ایمان لے آئیں جن پر تم ایمان لائے ہو، پھر وہ(اہلِ کتاب ) بھی واقعی صیح (راستے پر) ہیں اور اگر وہ پھر جائیں (نہ مانیں) تو پھر وُہ مخالفت میں ہیں، پس اللہ آپؐ کے لیے اُن (یہودیوں اور عیسایوں)کے خلاف کافی ہے ایمان والوں کو حکم 2:137
سَیَقُوْلُ السُّفَهَآءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلّٰهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِیْ كَانُوْا عَلَیْهَا١ؕ .... لوگوں میں سے بیوقوف کہیں گے:کہ اِن (مسلمانوں) کو کس( چیز) نے ان کے اُس قبلے سے پھیر دیا جس پر وہ پہلے تھے؟ قبلہ کی تبدیلی 2:142
فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ پھر واقعی ہم آپؐ کو ایک قبلے کی طرف پھیر دیں گے اُس کو آپؐ پسند کرتے ہیں چنانچہ (آپؐ) اپنا چہرہ مسجد الحرام (خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لیں، قبلہ کی تبدیلی 2:144
فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ پھر واقعی ہم آپؐ کو ایک قبلے کی طرف پھیر دیں گے اُس کو آپؐ پسند کرتے ہیں چنانچہ (آپؐ) اپنا چہرہ مسجد الحرام (خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لیں، قبلہ کی تبدیلی 2:144
١ؕ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ١ؕ اور تم (ا ے مسلمانو) جہاں بھی ہوا کرو،پھراپنے چہروں کو (جب نماز پڑھوتو) اِس(خانہ کعبہ) کی طرف پھیر لیا کرو قبلہ کی تبدیلی 2:144
وَ لِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّیْهَا... اور ہر کسی (انسان) کے لیے ایک سمت (طرف) ہے وہ اُس کی طرف مڑتا ہے؛ قبلہ کی تبدیلی 2:148
وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اور جہاں سے بھی آپؐ نکلیں پھراپنا رُخِ مبارک مسجد الحرام (خانہ کعبہ) کی طرف کر لیں قبلہ کی تبدیلی 2:149
وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اور جہاں سے بھی آپؐ نکلیں پھراپنا رُخِ مبارک مسجد الحرام (خانہ کعبہ) کی طرف کر لیں قبلہ کی تبدیلی 2:149
وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ اور جہاں بھی تم (مسلمان) ہوا کرو، پس اپنے چہروں کو اس (مسجد الحرام )کی طرف کرو قبلہ کی تبدیلی 2:150
لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ نیکی یہ نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو نیکی کی تعریف 2:177
وَ اِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِی الْاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَ یُهْلِكَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَ١ؕ ور جب وہ ( آپؐ سے) پھرتا(الگ ہوتا) ہے تو زمین میں کوشش کرتا ہے کہ وہ اس (زمین) میں فساد(خرابیاں ) کرے، اورفصلوں اور مویشیوں (جانوروں)کو تباہ کرے؛ دنیاوی زندگی کی باتیں کرنے والا 2:205
فَلَمَّا كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقِتَالُ تَوَلَّوْا اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ١ؕ پھر جب اُن پر لڑنافرض کر دیاگیا ، تو ان میں سے ماسوائے کم سب پھر گئے بنی اسرائیل کے بارے میں 2:246
١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ١ؕ اور اگر وہ پھر(مڑ) جائیں، تو پھر بے شک آپؐ پر (ذمہ داری) تو صرف (اُن کو) بتا (تبلیغ کر) دینا ہے اہل کتاب 3:20
لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ وَ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ تاکہ یہ(کتاب جھگڑوں کے لیے) ان کے درمیان فیصلہ کرے؛ پھرا ن میں سے ایک فریق پھر جاتا ہے اور وہ ( اس کتاب کی )مخالفت کرتے ہیں؟ کتاب اللہ 3:23
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْكٰفِرِیْنَ پھر اگر وہ (لوگ) پھر جائیں، توپھر بے شک! اللہ کافرین(نہ ماننے والوں) کو پسند نہیں کرتا کافرین کو دوست بنانا 3:32
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِالْمُفْسِدِیْنَ پھر اگر وہ (بحث یا حجتیں کرنے والے سچائی سے ) پھر جائیں، توپھر بے شک! اللہ مفسدین (جھگڑا، فساد کرنے والوں) کو جانتا ہے عیسی کے بارے میں 3:63
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ پھر اگر وہ (اہلِ کتاب) پھرجائیں، تو پھر (آپؐ) کہیں: گواہ رہنا کہ ہم (اللہ کے) فرمانبردار ہیں اہل کتاب کے ساتھ ایک متوقع معاہدہ 3:64
فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ پھراس (عہد) کے بعد جو کوئی بھی پھرجائے گا: پھر یہی (لوگ) ہیں ، وہ فاسقین (بد کردار) ہیں پچھلی ایت کا تسلسل 3:82
وَ اِنْ یُّقَاتِلُوْكُمْ یُوَلُّوْكُمُ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ اور اگر وہ تم سے لڑیں گے تو اپنی پیٹھ پھیر لیں گے پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی (اہلِ کتاب میں سے جو فاسق ہیں) 3:111
اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ یَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ١ۙ بے شک! (اُس) دن جب دونوں فوجیں آمنے سامنے ہوئیں، تو جوتم میں سے (لڑائی سے)مڑے جنگ احد 3:155
وَ مَنْ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًاؕ اور جو (انسان) پھر گیا: پھرہم نے آپؐ کو اُن (لوگوں) پر ایک نگہبان (حفیظ) تو نہیں بھیجا ہے جو اطاعت رسولﷺ سے منہ موڑتا ہے 4:80
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ پھر اگر وہ منہ موڑ ( کردشمن بن) جائیں پھر اُن کو پکڑ لو اور اُن کو قتل کر دوجہاں بھی تم اُن کو پاﺅ منافقین کے بارے 4:89
نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَ نُصْلِهٖ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا و ہم اُس کو (ادھر) ہی موڑ دیں گے جسطرف وہ خود مڑ جاتا ہے، اور اُس کو جہنم میں ڈال دیں گے اور وہ ایک بہت ہی بری جگہ منفرد آیت 4:115
فِیْهَا حُكْمُ اللّٰهِ ثُمَّ یَتَوَلَّوْنَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ اور (جبکہ) اُن کے پاس تورات ہے اُس میں اللہ کا حکم ہے؟ پھر اس کے بعد بھی وہ پھر جاتے ہیں یہودی کفر میں دوڑ لگانے والے 5:43
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ اَنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ پھر اگر وہ (اہل کتاب)پھر جائیں، تو جان لیں کہ اللہ صرف چاہتا ہے قرآن سے فیصلے 5:49
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ و پھر اگر تم ( احکامات سے) پھرتے ہو محکم آیت 5:92
وَ كَذٰلِكَ نُوَلِّیْ بَعْضَ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضًۢا اوراسطرح ہم بعض ظالمین(نافرمانبرداروں) کو بعض کی طرف موڑ دیتے ہیں انسان اور جنات 6:128
فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ پس وہ (صالح ؑ) اُن سے پھرااور کہا: اے میری قوم! صالح کے بارے 7:79
فَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ پھروہ (شعیب) اُن سے پھرا اور کہا: اے میری قوم! شعیب کے بارے میں 7:93
فَلَا تُوَلُّوْهُمُ الْاَدْبَارَۚ تو پھر پیٹھوں کو اُن کی طرف نہ موڑو جنگ بدر اور محکم آیت 8:15
وَ مَنْ یُّوَلِّهِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَهٗۤ اورجو(شخص) اُس (لڑائی کے) دن اپنی پیٹھ کو اُن(کافرین) کی طرف موڑتا ہے جنگ بدر اور محکم آیت 8:16
وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ اور اُس(رسولؐ) سے پھرا نہ کرواور تم (اسکی بات )سن رہے ہوتے ہو جنگ بدر 8:20
وَ لَوْ اَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ اور اگر وہ (اللہ) اُن کو (ہدایت) سُنوا بھی دیتا تو وہ واقعی پھر جاتے اور وہ مخالفت کرتے (بے عقل لوگوں ) 8:23
وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰكُمْ١ؕ اور اگر وہ پھر جائیں، تو پھر(مومنین ) جان لو کہ اللہ تمہارا مولا (بچانے والا دوست) ہے کافرین 8:40
فَاِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ ، پھر اگر تم (مشرکین) توبہ کر لو، تو وہ تمہارے لیے بہترہے؛ اور اگر تم پھرتے ہو، عام اعلان 9:3
ثُمَّ وَلَّیْتُمْ مُّدْبِرِیْنَۚ پھر تم (مسلمان) پیٹھ موڑ کر پھرے(فرارہوئے)؛ تاریخی آیت 9:25
وَ یَتَوَلَّوْا وَّ هُمْ فَرِحُوْنَ اور وہ پھرجاتے ہیں اور وہ خوش ہوتے ہیں جہاد سے جی چرانے والے 9:50
لَّوَلَّوْا اِلَیْهِ وَ هُمْ یَجْمَحُوْنَ ، تو وہ واقعی اس(جگہ) کی طرف پھر جائیں اور وہ بھاگ جائیں جہاد سے جی چرانے والے 9:56
وَ اِنْ یَّتَوَلَّوْا یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ اور اگر وہ پھر جاتے ہیں ، تو اللہ اُن کو منافقین کے متعلق 9:74
وَ تَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ اور (اللہ سے اپنے کیے ہوئے عہدسے) پھر گے اور وہ مخالف ہو گئے منافقین کے متعلق 9:76
قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ١۪ تَوَلَّوْا تو آپؐ نے کہا: میرے پاس کچھ نہیں ہے کہ میں جس پر تمہیں سوار کروں وہ واپس ہوئے جہاد سے بھاگنے والے 9:92
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ پھراگر وہ (یعنی لوگ )پھرجاتے ہیں تو پھر (آپؐ) کہیں: اللہ ہی میرے لیے کافی ہے کو رسولﷺ 9:129
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ١ؕ پھر اگر تم پھرتے ہو ،(تو) پھر میں تم سے (اللہ کا پیغام دینے کا) کوئی اجر نہیں مانگتا نوحؑ کی کہانی 10:71
وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ اور اگر تم (ایسا کرنے سے )پھرتے ہو، پھر بے شک! میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں لوگوں کے لیے نبی اکرمﷺ کا پیغام 11:3
وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ اور مجرمین( کی طرح اللہ کے احکامات سے) نہ پھرو ھودؑ کے بارے میں 11:52
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ پھر اگر تم پھرتے ہو (تو تمہاری مرضی) پھر واقعی میں تمہیں (وہ پیغام) پہنچا چکا ہوں جس کے ساتھ میں تمہاری طرف بھیجا گیا تھا، ھودؑ کے بارے میں 11:57
وَ تَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰۤاَسَفٰى عَلٰى یُوْسُفَ اور وہ( یعقوب ؑ) اُن (بیٹوں)سے مڑا (یعنی منہ موڑ لیا) اور اُس نے کہا: اے میرا غم! یوسف ؑ پر یوسفؑ کی کہانی 12:84
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ پھراگر وہ(لوگ) مڑ(پھر)جاتے ہیں پھر صرف آپؐ پر(ذمہ) تو صاف طور پر (اللہ کا پیغام) بتا ناہے آپﷺ جو حکم 16:82
وَلَّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ نُفُوْرًا ، تو وہ مخالفت کرتے ہوئے اپنی پیٹھوں پر مڑ جاتے ہیں آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے اور قرآن 17:46
لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَیْهِمْ لَوَلَّیْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا اگر تم اُن پر نظر ڈالتے تو واقعی تم اُن سے پھر کر فرار ہوتے، اصحاب الکہف 18:18
اِنَّا قَدْ اُوْحِیَ اِلَیْنَاۤ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى بے شک! یہ ہمیں وحی کی گئی ہے کہ عذاب اُس پر ہو گاجو جھٹلائے گا اور منہ موڑے گا موسیؑ کے بارے 20:48
فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى پھر فرعون واپس ہوا پھر اپنی تدبیروں (قوت) کو اکھٹا کیا پھر (مقررہ جگہ پر) آ گیا موسیؑ اور فرعون 20:60
وَ تَاللّٰهِ لَاَكِیْدَنَّ اَصْنَامَكُمْ بَعْدَ اَنْ تُوَلُّوْا مُدْبِرِیْنَ اور اللہ کی قسم میں واقعی تمہارے بتوں کی تدبیر کروں گااس کے بعد کہ تم پیٹھ موڑ کر چلے جاؤ گے ابراہیمؑ کے بارے میں 21:57
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ اٰذَنْتُكُمْ عَلٰى سَوَآءٍؕ پھر اگر وہ پھرتے ہیں پھرآپﷺ کہیں: میں نے تو تمہیں برابری پر(یکساں) بتا دیا ہے آپﷺ کے بارے 21:109
وَ الَّذِیْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِیْمٌ ؛ اور وہ (مرد)جس نے اُن میں سے اُس (تہمت) کا بڑا حصہ لیا، اُس کے لئے ایک عظیم عذاب ہو گا تاریخی واقعہ 24:11
ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ ؛ پھر اس (کہنے) کے بعد اُن (لوگوں) میں سے ایک گروہ(اللہ کے احکامات سے) پھر جاتا ہے واضح آیات سے ہدایت 24:47
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْهِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ١ؕ پھر اگر تم (لوگ)پھر جاتے ہو پھر اُس (رسولﷺ) پر تو(ذمہ داری) ہے جو اُس پرڈالی گی ہے،اور تم پر(ذمہ داری) ہے جو تم پر ڈالی گی ہے.ا محکم ایت 24:54
فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ١ؕ ! پھر جب اس نے اُس (ڈنڈے)کو حرکت کرتے دیکھا جیسے کہ وہ ایک سانپ ہو، تو وہ پیٹھ موڑ کر بھاگاا اور پیچھے نہ دیکھا موسیؑ کے بارے 26:10
ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَا ذَا یَرْجِعُوْنَ پھر اُن سے واپس مڑ آ پھر دیکھ کہ وہ کیا (جواب) واپس کرتے ہیں سیلمان ؑ اور ھد ھد 27:28
اِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ بے شک! آپﷺ،نہ تو آپﷺ مرے ہوؤں کو سنا سکتے ہیں، اور نہ ہی آپﷺ بہروں کو پکار سنوا سکتے ہیں جب وہ پیٹھ موڑ چکے ہوں؛ . آپﷺ کو تسلی 27:80
فَسَقٰى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلّٰۤى اِلَى الظِّلِّ پھر اُس (موسی ؑ) نے اُن کے لیے (ریوڑ کو) پانی پلا دیا. پھر وہ سائے کی طرف مڑا موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:24
وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ١ؕ تو وہ پیٹھ موڑ کر بھاگا اور پیچھے بھی نہ دیکھا موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:31
فَاِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ پھر بے شک آپﷺ، نہ تو تم مرے ہوؤں کو سنوا سکتے ہو، اور نہ ہی تم بہروں کو پکار سنوا سکتے ہو، جب وہ پھر چکے ہوں پیٹھ موڑ کر شان باری تعالی 30:52
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا وَلّٰى مُسْتَكْبِرًا اور جب ہماری آیات اُس پر پڑھی جاتیں ہیں تو وہ تکبر سے پھر جاتا ہے جیسے جو فضول باتوں کو خریدتا ہے 31:7
وَ لَقَدْ كَانُوْا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ١ؕ اور واقعی اُنہوں نے پہلے اللہ سے عہد کیا ہوا تھا کہ وہ (لڑائی میں)پیٹھ نہیں موڑیں گے جنگ خندق 33:15
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ پھر وہ(لوگ) اُس سے پیٹھ موڑ کر چلے گے ابراہیمؑ کے بارے 37:90
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ چنانچہ آپﷺ ان (لوگوں)سے تھوڑے عرصے کے لیے الگ ہو جائیں آپﷺ کو حکم 37:174
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ اور آپﷺ ان سے تھوڑے عرصے تک الگ ہو جائیں آپﷺ کو حکم 37:178
یَوْمَ تُوَلُّوْنَ مُدْبِرِیْنَ١ۚ مَا لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍ١ۚ دن جب تم پیٹھ موڑ کر بھاگو گے،تمہارے لیے اللہ سے بچانے والاکوئی نہیں ہو گا، قوم موسیؑ کے بارے 40:33
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ پھر اُنہوں نے اُس (رسول) سے منہ موڑ لیا تھا اور کہا تھا: کہ (دوسروں کا) ایک پڑھایا ہوا اور ایک پاگل ہے؟ عذاب کے بارے 44:14
فَلَمَّا قُضِیَ وَ لَّوْا اِلٰى قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِیْنَ !پھرجب یہ(پڑھنا) ختم ہو گیا، وہ اپنی قوم کی طرف واپس ہوئے، ڈرانے کے لئے قرآن اور جنات 46:29
فَهَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوْۤا اَرْحَامَكُمْ پھر کیاتم سے عجیب ہے اگر تم (اللہ کے احکامات سے) منہ موڑتے ہو کہ تم زمین میں فساد کرو اور اپنی رشتہ داری کا احترام بھی توڑو؟ ایمان والوں کو حکم 47:22
وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۙ ثُمَّ لَا یَكُوْنُوْۤا اَمْثَالَكُمْ۠ اور اگر تم (اللہ کے حکم سے)منہ موڑتے ہو تو وہ تمہیں کسی اور لوگوں سے تبدیل کر لے گا، پھر وہ لوگ تم جیسے نہیں ہوں گے ایمان والوں کو حکم 47:38
وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا اور اگر تم پھر جاؤ گے جیسے کہ تم پہلے پھر گے تھے، تو وہ تمہیں ایک درد ناک عذاب دے گا تاریخی آیت 48:16
وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا اور جو کوئی (لڑائی پر جانے سے) پھرتا ہے، تو وہ اُس کو عذاب دے گا ایک دردناک عذاب جنگ پر جانے کی ہدایات 48:17
وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا اور اگر تم سے لڑائی کرتے ہیں وہ جو کفر کرتے ہیں تو واقعی وہ پیٹھ موڑ لیں گے پھر وہ(کافرین)نہ کوئی بچانے والا دوست(ولی) اور نہ کوئی مددگار پائیں گے ایک اصول 48:22
فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ پھر وہ اپنی طاقت کے نشے سے منہ موڑ گیا، اور اُس نے کہا: (کہ یہ) جادوگر ہے یا پاگل ہے فرعون 51:39
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍۗ پھر آپﷺ اُن سے پرے ہو جائیں، پھر آپﷺ پر (اب) کوئی الزام نہیں آپﷺ کو حکم 51:54
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ پس آپﷺ اس (انسان)سے الگ ہو جائیں جو ہمارے ذکر سے منہ موڑتا ہے اور کچھ نہیں چاہتا ہے ماسوائے دنیاوی زندگی کے آپﷺ کو حکم 53:29
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ کیاپھر آپﷺ نے اُس (شخص) کو دیکھا جو پھرگیا ایک سوال 53:33
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ١ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍۙ پھر آپﷺ اُن (نہ ماننے والوں)سے الگ ہو جائیں. دن جب بلانے والا ایک درد ناک چیز کی طرف بلائے گا قیامت کا دن 54:6
سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ (یاد رکھو)مجمع (لشکر) اکھاڑ دیا جائے گا اور وہ پیٹھ موڑ کر بھاگیں گے کافرین کے بارے 54:45
وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ اور جو (اللہ کے احکام سے) پھر جاتا ہے تو پھر اللہ،وہ توغنی (بے محتاج) تعریف والا ہے ر اللہ غرور (تکبر) کرنے والے شیخی مارنے والے کو پسند نہیں کرتا ہے 57:23
وَ لَئِنْ نَّصَرُوْهُمْ لَیُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ اور اگر واقعی اُنہوں نے اُن کی مدد کی بھی تو وہ (منافق)پیٹھ موڑ کر بھاگ جائیں گے، اور پھر ان (منافقین)کی مدد نہیں ہو گی اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین 59:12
وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ . اور جو کوئی پھر جاتا ہے، پھر بے شک اللہ، وہ بے محتاج (غنی)تعریف والا ہے (یعنی ابراہیم ؑ اور اُن کے پیروکاروں) دوستی کے معیار پر 60:6
فَقَالُوْۤا اَبَشَرٌ یَّهْدُوْنَنَا فَكَفَرُوْا وَ تَوَلَّوْا وَّ اسْتَغْنَى اللّٰهُ١ؕ ، پھر اُنہوں نے کہا تھا: کیا عام بشر (انسان) ہمیں ہدایت دیں گے؟ چنانچہ اُنہوں نے کفر کیا اور پھر گے، اور اللہ تو(اُن سے) غنی تھا کافرین سے پہلے والے لوگ 64:6
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ اور اللہ کی اطاعت کرو اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو؛ پس اگر تم پھر جاتے ہو تو پھر ہمارے رسولﷺ پر(ذمہ داری) تو صرف واضح طور پر تبلیغ کر دینا ہے (پھر مصیبت کے حالات میں) 64:12
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ یہ اُسے بلاتی ہے جو (سچائی سے) پیٹھ موڑتا ہے اور مڑ جاتا ہے قیامت کے دن 70:17
وَ لٰكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ اور اس نے جھٹلایا اور پھر گیا تھا مرنے والے نے 75:32
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ اُس نے تیوری چڑھائی (ناگواری کا اظہار کیا) اور منہ پھیر لیا آپﷺ کے بارے 80:1
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ ماسوائے جو منہ موڑتا ہے اور کفر (انکار) کرتا ہے (نصیحت سے) 88:23
الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ وہ جو (اللہ کے احکامات کو)جھٹلاتا ہے اور پھر جاتا ہے بھڑکتی آگ 92:16
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ کیا آپﷺ نے دیکھا اگر وہ (اللہ کی ہدایت کو)جھٹلاتا اور پھرتا ہے ایک شخص 96:13