Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Light-24 سورت النور  ›Ayah No-47 ایت نمبر
| وَ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ |
| آسان اُردو | اور وہ (یعنی لوگ) کہتے ہیں: ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لائے، اور ہم نے اطاعت کی؛ پھر اس (کہنے) کے بعد اُن (لوگوں) میں سے ایک گروہ(اللہ کے احکامات سے) پھر جاتا ہے۔ اور ایسے (لوگ) مومنین نہیں ہیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ (منافق) لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں، اور ہم فرمانبردار ہوگئے ہیں، پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد بھی منہ موڑ لیتا ہے۔ یہ لوگ (حقیقت میں) مومن نہیں ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ اور رسولؐ پر اور ہم نے اطاعت قبول کی، مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ (اطاعت سے) منہ موڑ جاتا ہے ایسے لوگ ہرگز مومن نہیں ہیں |
| احمد رضا خان | اور کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ اور رسول پر اور حکم مانا پھر کچھ ان میں کے اس کے بعد پھر جاتے ہیں اور وہ مسلمان نہیں |
| احمد علی | اور کہتے ہیں ہم الله اور رسول پرایمان لائے اور ہم فرمانبردار ہو گئے پھر ایک گروہ ان میں سے اس کے بعد پھر جاتا ہے اور وہ لوگ مومن نہیں ہیں |
| فتح جالندھری | اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور رسول پر ایمان لائے اور (ان کا) حکم مان لیا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ صاحب ایمان ہی نہیں ہیں |
| طاہر القادری | اور وہ (لوگ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لے آئے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں پھر اس (قول) کے بعد ان میں سے ایک گروہ (اپنے اقرار سے) رُوگردانی کرتا ہے، اور یہ لوگ (حقیقت میں) مومن (ہی) نہیں ہیں، |
| علامہ جوادی | اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں اور ان کی اطاعت کی ہے اور اس کے بعد ان میں سے ایک فریق منہ پھیرلیتا ہے اور یہ واقعا صاحبانِ ایمان نہیں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ اور رسول پر ایمان ﻻئے اور فرماں بردار ہوئے، پھر ان میں سے ایک فرقہ اس کے بعد بھی پھر جاتا ہے۔ یہ ایمان والے ہیں (ہی) نہیں |
| حسین نجفی | اور وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے ہیں۔ اور ہم نے اطاعت بھی کی۔ مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ منہ پھر لیتا ہے اور ایسے لوگ (ہرگز) مؤمن نہیں ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And they say: we have believed in Allah and in the apostle and we have obeyed; then there backslide a party of them thereafter: and these are not believers. |
| M.M.Pickthall: | And they say: We believe in Allah and the messenger, and we obey; then after that a faction of them turn away. Such are not believers. |
| Saheeh International: | But the hypocrites say, "We have believed in Allah and in the Messenger, and we obey"; then a party of them turns away after that. And those are not believers. |
| Shakir: | And they say: We believe in Allah and in the apostle and we obey; then a party of them turn back after this, and these are not believers. |
| Yusuf Ali: | They say, "We believe in Allah and in the messenger, and we obey": but even after that, some of them turn away: they are not (really) Believers. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت ہے کیوں کہ یہ آپﷺ کے وقت کے لوگوں کی بات ہو رہی ہے کہ منافقین کیا کرتے تھے