Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-82 ایت نمبر
| فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ |
| آسان اُردو | پھراگر وہ(لوگ) مڑ(پھر)جاتے ہیں (یعنی اللہ کے احکامات کو نہیں مانتے ہیں)پھر صرف آپؐ پر(ذمہ) تو صاف طور پر (اللہ کا پیغام) بتا ناہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر بھی اگر یہ (کافر) منہ موڑے رہیں تو (اے پیغمبر) تمہاری ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ واضح طریقے پر پیغام پہنچا دو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اے محمدؐ، تم پر صاف صاف پیغام حق پہنچا دینے کے سوا اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے |
| احمد رضا خان | پھر اگر وہ منہ پھیریں تو اے محبوب! تم پر نہیں مگر صاف پہنچا دینا، |
| احمد علی | پھربھی اگر نہ مانیں تو تم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینا ہی ہے |
| فتح جالندھری | اور اگر یہ لوگ اعتراض کریں تو (اے پیغمبر) تمہارا کام فقط کھول کر سنا دینا ہے |
| طاہر القادری | سو اگر (پھر بھی) وہ رُوگردانی کریں تو (اے نبئ معظم!) آپ کے ذمہ تو صرف (میرے پیغام اور احکام کو) صاف صاف پہنچا دینا ہے، |
| علامہ جوادی | پھر اس کے بعد بھی اگر یہ ظالم منہ پھیر لیں تو آپ کا کام صرف واضح پیغام کا پہنچا دینا ہے اور بس |
| ایم جوناگڑھی | پھر بھی اگر یہ منھ موڑے رہیں تو آپ پر صرف کھول کر تبلیﻎ کر دینا ہی ہے |
| حسین نجفی | پھر اس کے بعد بھی اگر یہ ظالم منہ پھیر لیں تو آپ کا کام صرف واضح پیغام کا پہنچا دینا ہے اور بس۔ |
| M.Daryabadi: | Then if they turn away, on thee is only the preaching plain. |
| M.M.Pickthall: | Then, if they turn away, thy duty (O Muhammad) is but plain conveyance (of the message). |
| Saheeh International: | But if they turn away, [O Muhammad] - then only upon you is [responsibility for] clear notification. |
| Shakir: | But if they turn back, then on you devolves only the clear deliverance (of the message). |
| Yusuf Ali: | But if they turn away, thy duty is only to preach the clear Message. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایات سے تسلسل ہے
کہ گذشتہ ایات میں جو اللہ کی نعمتیں بیان کی گئی ہیں اگر وہ سننے کے بعد بھی لوگ منہ موڑ لیتے ہیں توآپؐ کی زمہ داری تو صرف پیغام ؛پہنچا دینا ہے