Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                  Victory-48 سورت الفتح ›Ayah No-22 ایت نمبر
| وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا |
| آسان اُردو | اور اگر تم سے لڑائی کرتے ہیں وہ جو کفر کرتے ہیں تو واقعی وہ پیٹھ موڑ لیں گے پھر وہ(کافرین)نہ کوئی بچانے والا دوست(ولی) اور نہ کوئی مددگار پائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ کافر لوگ تم سے لڑتے تو یقینا پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے، پھر انہیں کوئی یار و مددگار بھی نہ ملتا۔ | ابو الاعلی مودودی | یہ کافر لوگ اگر اِس وقت تم سے لڑ گئے ہوتے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے اور کوئی حامی و مددگار نہ پاتے |
| احمد رضا خان | اور اگر کافر تم سے لڑیں تو ضرور تمہارے مقابلہ سے پیٹھ پھیردیں گے پھر کوئی حمایتی نہ پائیں گے نہ مددگار، |
| احمد علی | اور اگر کافر تم سے لڑتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ پڑتے پھر نہ کوئی حمایتی پاتے نہ کوئی مددگار |
| فتح جالندھری | اور اگر تم سے کافر لڑتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے پھر کسی کو دوست نہ پاتے اور نہ مددگار |
| طاہر القادری | اور (اے مومنو!) اگر کافر لوگ (حدیبیہ میں) تم سے جنگ کرتے تو وہ ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے، پھر وہ نہ کوئی دوست پاتے اور نہ مددگار (مگر اﷲ کو صرف یہ ایک ہی نہیں بلکہ کئی فتوحات کا دروازہ تمہارے لئے کھولنا مقصود تھا)، |
| علامہ جوادی | اور اگر یہ کفاّر تم سے جنگ کرتے تو یقینا منہ پھیر کر بھاگ جاتے اور پھر انہیں کوئی سرپرست اور مددگار نصیب نہ ہوتا |
| ایم جوناگڑھی | اور اگر تم سے کافر جنگ کرتے تو یقیناً پیٹھ دکھا کر بھاگتے پھر نہ تو کوئی کار ساز پاتے نہ مددگار |
| حسین نجفی | اور اگر (یہ) کافر لوگ تم سے جنگ کرتے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور پھر وہ (اپنے لئے) کوئی حامی و مددگار نہ پاتے۔ |
| M.Daryabadi: | And had those who disbelieve fought against you, surely they would have turned their backs, and then they would have found no patron nor helper. |
| M.M.Pickthall: | And if those who disbelieve join battle with you they will take to flight, and afterward they will find no protecting friend nor helper. |
| Saheeh International: | And if those [Makkans] who disbelieve had fought you, they would have turned their backs [in flight]. Then they would not find a protector or a helper. |
| Shakir: | And if those who disbelieve fight with you, they would certainly turn (their) backs, then they would not find any protector or a helper. |
| Yusuf Ali: | If the Unbelievers should fight you, they would certainly turn their backs; then would they find neither protector nor helper. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے