اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر                     Victory-48 سورت الفتح Ayah No-23 ایت نمبر

سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا
آسان اُردو اللہ کا قانون (طریقہ) ہے جو اس سے پہلے بھی ہو چکا ہے. اور تم اللہ کے قانون (طریقہ) کے لیے تبدیلی کرنے والا ہرگز نہیں پاؤ گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جیسا کہ اللہ کا یہی دستور ہے جو پہلے سے چلا آتا ہے اور تم اللہ کے دستور میں ہرگز تبدیلی نہیں پاؤ گے۔
ابو الاعلی مودودی یہ اللہ کی سنت ہے جو پہلے سے چلی آ رہی ہے اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے
احمد رضا خان اللہ کا دستور ہے کہ پہلے سے چلا آتا ہے اور ہرگز تم اللہ کا دستور بدلتا نہ پاؤ گے،
احمد علی الله کا قدیم دستور پہلے سے یونہی چلا آتا ہے اور تو اس کے دستور کو بدلا ہوا نہ پائے گا
فتح جالندھری (یہی) خدا کی عادت ہے جو پہلے سے چلی آتی ہے۔ اور تم خدا کی عادت کبھی بدلتی نہ دیکھو گے
طاہر القادری (یہ) اﷲ کی سنت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہے، اور آپ اﷲ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے،
علامہ جوادی یہ اللہ کی ایک سنّت ہے جو پہلے بھی گزر چکی ہے اور تم اللہ کے طریقہ میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے
ایم جوناگڑھی اللہ کے اس قاعدے کے مطابق جو پہلے سے چلا آیا ہے، تو کبھی بھی اللہ کے قاعدے کو بدلتا ہوا نہ پائے گا
حسین نجفی یہی اللہ کا دستور ہے جوپہلے سے چلا آرہا ہے اور تم اللہ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے۔
=========================================
M.Daryabadi: That hath been the dispensation of Allah with those who passed away aforetime; and thou shalt not find in the dispensation of Allah any change.
M.M.Pickthall: It is the law of Allah which hath taken course aforetime. Thou wilt not find for the law of Allah aught of power to change.
Saheeh International: [This is] the established way of Allah which has occurred before. And never will you find in the way of Allah any change.
Shakir: Such has been the course of Allah that has indeed run before, and you shall not find a change in Allah's course.
Yusuf Ali: (Such has been) the practice (approved) of Allah already in the past: no change wilt thou find in the practice (approved) of Allah.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایک اٹل حقیقت ہے