اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر                     Victory-48 سورت الفتح Ayah No-21 ایت نمبر

وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا
آسان اُردو اور دوسری (غنیمت)جس پر تم طاقت نہیں رکھتے اللہ نے اُس کو گھیر رکھا ہے.اور اللہ تمام چیزوں پر طاقت رکھتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ایک فتح اور بھی ہے جو ابھی تمہارے قابو میں نہیں آئی، لیکن اللہ نے اس کو اپنے احاطے میں لے رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت طرح قادر ہے۔
ابو الاعلی مودودی اِس کے علاوہ دوسرے اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سے وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی تک قادر نہیں ہوئے ہو اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے، اللہ ہر چیز پر قادر ہے
احمد رضا خان اور ایک اور جو تمہارے بل (بس) کی نہ تھی وہ اللہ کے قبضہ میں ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے،
احمد علی اور بھی فتوحات ہیں کہ جو (اب تک) تمہارے بس میں نہیں آئیں البتہ الله کے بس میں ہیں اور الله ہر چیز پر قادر ہے
فتح جالندھری اور اَور (غنیمتیں دیں) جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے (اور) وہ خدا ہی کی قدرت میں تھیں۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
طاہر القادری اور دوسری (مکّہ، ہوازن اور حنین سے لے کر فارس اور روم تک کی بڑی فتوحات) جن پر تم قادر نہ تھے بیشک اﷲ نے (تمہارے لئے) ان کا بھی احاطہ فرما لیا ہے، اور اﷲ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے،
علامہ جوادی اور دوسری غنیمتیں جن پر تم قادر نہیں ہوسکے خدا ان پر بھی حاوی ہے اور خدا تو ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے
ایم جوناگڑھی اور تمہیں اور (غنیمتیں) بھی دے جن پر اب تک تم نے قابو نہیں پایا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے قابو میں رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے
حسین نجفی اور غنیمتیں بھی ہیں جن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے (اس کے قبضہ میں ہیں) اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And He promiseth another victory, over which ye have as yet no power: Allah hath surely encompassed it; and Allah is over everything ever Potent.
M.M.Pickthall: And other (gain), which ye have not been able to achieve, Allah will compass it, Allah is Able to do all things.
Saheeh International: And [He promises] other [victories] that you were [so far] unable to [realize] which Allah has already encompassed. And ever is Allah, over all things, competent.
Shakir: And others which you have not yet been able to achieve Allah has surely encompassed them, and Allah has power over all things.
Yusuf Ali: And other gains (there are), which are not within your power, but which Allah has compassed: and Allah has power over all things.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے