Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Spoils of War-8 سورت الانفال ›Ayah No-40 ایت نمبر
| وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰكُمْ١ؕ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ |
| آسان اُردو | اور اگر وہ (کافرین اس قانون فطرت سے )پھر جائیں(کہ مومنین کو تنگ نہیں کرنا ہے )، تو پھر(مومنین ) جان لو کہ اللہ تمہارا مولا (بچانے والا دوست) ہے ، اچھا مولا( دوست)، اور اچھامدد گار ہے!(اور کافرین سے لڑنے سے ڈرنا نہیں ہے) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر یہ منہ موڑے رکھیں تو یقین جانو کہ اللہ تمہارا رکھوالا ہے، بہترین رکھوالا اور بہترین مددگار۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اگر وہ نہ مانیں تو جان رکھو کہ اللہ تمہارا سرپرست ہے اور وہ بہترین حامی و مدد گار ہے |
| احمد رضا خان | اور اگر وہ پھریں تو جان لو کہ اللہ تمہارا مولیٰ ہے تو کیا ہی اچھا مولیٰ اور کیا ہی اچھا مددگار، |
| احمد علی | اور اگر وہ پھر جائیں تو جان لو کہ الله تمہارا دوست ہے اور بہت اچھا دوست ہے اوربہت اچھا مددگار ہے |
| فتح جالندھری | اور اگر روگردانی کریں تو جان رکھو کہ خدا تمہارا حمایتی ہے۔ (اور) وہ خوب حمایتی اور خوب مددگار ہے |
| طاہر القادری | اور اگر انہوں نے (اطاعتِ حق سے) روگردانی کی تو جان لو کہ بیشک اللہ ہی تمہارا مولیٰ (یعنی حمایتی) ہے، (وہی) بہتر حمایتی اور بہتر مددگار ہے، |
| علامہ جوادی | اور اگر دوبارہ پلٹ جائیں تو یاد رکھو کہ خدا تمہارا مولا اور سرپرست ہے اور وہ بہترین مولا و مالک اور بہترین مددگار ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور اگر روگردانی کریں تو یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ تمہارا کار ساز ہے وه بہت اچھا کار ساز ہے اور بہت اچھا مدد گار ہے |
| حسین نجفی | تو پھر جان لو کہ اللہ تمہارا سرپرست و کارساز ہے وہ کیا ہی اچھا سرپرست ہے۔ کیا ہی اچھا یار و مددگار ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And if they turn away, then know that Allah is your Patron: excellent Patron! and excellent helper! |
| M.M.Pickthall: | And if they turn away, then know that Allah is your Befriender - a Transcendent Patron, a Transcendent Helper! |
| Saheeh International: | But if they turn away - then know that Allah is your protector. Excellent is the protector, and Excellent is the helper. |
| Shakir: | And if they turn back, then know that Allah is your Patron; most excellent is the Patron and most excellent the Helper. |
| Yusuf Ali: | If they refuse, be sure that Allah is your Protector - the best to protect and the best to help. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اور یہ ایت بھی تاریخی ہے۔ علمی پہلو یہ ہے کہ مومنین کو جان لینا چاہیے کہ اللہ ان کا مولا ہے