Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-33 ایت نمبر
| یَوْمَ تُوَلُّوْنَ مُدْبِرِیْنَ١ۚ مَا لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ |
| آسان اُردو | دن جب تم پیٹھ موڑ کر بھاگو گے،تمہارے لیے اللہ سے بچانے والاکوئی نہیں ہو گا، اور وہ جس کو اللہ گمراہ کر دیتا ہے پھر اُس کے لیے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دم تم پیٹھ پھیر کر اس طرح بھاگو گے کہ کوئی بھی تمہیں اللہ سے بچانے والا نہیں ہوگا اور جسے اللہ بھٹکا دے اسے کوئی راستہ دکھانے والا میسر نہیں آتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جب تم ایک دوسرے کو پکارو گے اور بھاگے بھاگے پھرو گے، مگر اُس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہو گا سچ یہ ہے کہ جسے اللہ بھٹکا دے اُسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتا |
| احمد رضا خان | جس دن پیٹھ دے کر بھاگو گے اللہ سے تمہیں کوئی بچانے والا نہیں، اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کا کوئی راہ دکھانے والا نہیں، |
| احمد علی | جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے الله سے تمہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا اور جسے الله گمراہ کر دے پھر اسے کوئی راہ بتانے والا نہیں |
| فتح جالندھری | جس دن تم پیٹھ پھیر کر (قیامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئی (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں |
| طاہر القادری | جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے اور تمہیں اللہ (کے عذاب) سے بچانے والا کوئی نہیں ہو گا اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے کوئی ہادی و رہنما نہیں ہوتا، |
| علامہ جوادی | جس دن تم سب پیٹھ پھیر کر بھاگو گے اور اللہ کے مقابلہ میں کوئی تمہارا بچانے والا نہ ہوگا اور جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس دن تم پیٹھ پھیر کر لوٹو گے، تمہیں اللہ سے بچانے واﻻ کوئی نہ ہوگا اور جسے اللہ گمراه کر دے اس کا ہادی کوئی نہیں |
| حسین نجفی | جس دن تم پیٹھ پھیر کر (دوزخ کی طرف) بھاگوگے تمہیں اللہ کے (عذاب) سے کوئی بچانے والا نہ ہوگا اور جس کو اللہ گمراہی میں چھوڑ دے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہوتا۔ |
| M.Daryabadi: | A Day whereon ye shall turn away retreating: for you there will be no protector from God; and whomsoever God sendeth astray for him there is no guide. |
| M.M.Pickthall: | A day when ye will turn to flee, having no preserver from Allah: and he whom Allah sendeth astray, for him there is no guide. |
| Saheeh International: | The Day you will turn your backs fleeing; there is not for you from Allah any protector. And whoever Allah leaves astray - there is not for him any guide. |
| Shakir: | The day on which you will turn back retreating; there shall be no savior for you from Allah, and whomsoever Allah causes to err, there is no guide for him: |
| Yusuf Ali: | "A Day when ye shall turn your backs and flee: No defender shall ye have from Allah: Any whom Allah leaves to stray, there is none to guide... |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا ایت 23سے تسلسل ہے
عنوان حضرت موسی ؑ اور فرعون
تاریخی ایت