اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-32 ایت نمبر

وَ یٰقَوْمِ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ یَوْمَ التَّنَادِۙ
آسان اُردو اور میری قوم! بے شک! مجھے تم پر آہوں اور فریادوں والے دن کا خوف ہے۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اے میری قوم ! مجھے تم پر اس دن کا خوف ہے جس میں چیخ پکار مچی ہوگی۔
ابو الاعلی مودودی اے قوم، مجھے ڈر ہے کہ کہیں تم پر فریاد و فغاں کا دن نہ آ جائے
احمد رضا خان اور اے میری قوم میں تم پر اس دن سے ڈراتا ہوں جس دن پکار مچے گی
احمد علی اور اے میری قوم مجھے تم پر چیخ و پکار (قیامت) کے دن کا اندیشہ ہے
فتح جالندھری اور اے قوم مجھے تمہاری نسبت پکار کے دن (یعنی قیامت) کا خوف ہے
طاہر القادری اور اے قوم! میں تم پر چیخ و پکار کے دن (یعنی قیامت) سے خوف زدہ ہوں،
علامہ جوادی اور اے قوم میں تمہارے بارے میں باہمی فریاد کے دن سے ڈر رہا ہوں
ایم جوناگڑھی اور مجھے تم پر ہانک پکار کے دن کابھی ڈر ہے
حسین نجفی اے میری قوم! میں تمہارے بارے میں چیخ و پکار والے دن سے ڈرتا ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: And, O my people! verily fear for you a Day of Mutual Calling.
M.M.Pickthall: And, O my people! Lo! I fear for you a Day of Summoning,
Saheeh International: And O my people, indeed I fear for you the Day of Calling -
Shakir: And, O my people! I fear for you the day of calling out,
Yusuf Ali: "And O my people! I fear for you a Day when there will be Mutual calling (and wailing),-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا ایت 23سے تسلسل ہے
عنوان حضرت موسی ؑ اور فرعون
تاریخی ایت