Home-ویب پیج

Chapter No 3-پارہ نمبر     The Family of Imran-3 سورت آلِ عمران Ayah No-82 ایت نمبر

فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
آسان اُردو پھراس (عہد) کے بعد جو کوئی بھی پھرجائے گا: پھر یہی (لوگ) ہیں ، وہ فاسقین (بد کردار) ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس کے بعد بھی جو لوگ (ہدایت سے) منہ موڑیں گے تو ایسے لوگ نافرمان ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی اس کے بعد جو اپنے عہد سے پھر جائے وہی فاسق ہے"
احمد رضا خان تو جو کوئی اس کے بعد پھرے تو وہی لوگ فاسق ہیں
احمد علی پھر جو کوئی اس کے بعد پھر جائے تو وہی لوگ نافرمان ہیں
فتح جالندھری تو جو اس کے بعد پھر جائیں وہ بد کردار ہیں
طاہر القادری (اب پوری نسل آدم کے لئے تنبیہاً فرمایا:) پھر جس نے اس (اقرار) کے بعد روگردانی کی پس وہی لوگ نافرمان ہوں گے،
علامہ جوادی اس کے بعد جو انحراف کرے گا وہ فاسقین کی منزل میں ہوگا
ایم جوناگڑھی پس اس کے بعد بھی جو پلٹ جائیں وه یقیناً پورے نافرمان ہیں۔
حسین نجفی اب جو کوئی بھی اس (عہد) سے منہ پھیرے گا تو ایسے ہی لوگ فاسق (نافرمان) ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore whosoever shall turn away thereafter -those then! they are the transgressors.
M.M.Pickthall: Then whosoever after this shall turn away: they will be miscreants.
Saheeh International: And whoever turned away after that - they were the defiantly disobedient.
Shakir: Whoever therefore turns back after this, these it is that are the transgressors.
Yusuf Ali: If any turn back after this, they are perverted transgressors.
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے۔
فاسقین کی تشریح
چنانہ نبی اکرمؐ کی نبوت اور رسالت پر ایمان نہ لانے والے عہد شکن (فاسقین) ہیں۔
پچھلی ایت اور اس ایت کے تسلسل سے پتہ چلتا ہے کہ انبیاء کے پروکاروں پر آیات کا اطلاق ہوتا ہے