اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-60 ایت نمبر

فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى
آسان اُردو پھر فرعون واپس ہوا پھر اپنی تدبیروں (قوت) کو اکھٹا کیا پھر (مقررہ جگہ پر) آ گیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ فرعون (اپنی جگہ) واپس چلا گیا، اور اس نے اپنی ساری تدبیریں اکٹھی کیں، پھر (مقابلے کے لیے) آگیا۔
ابو الاعلی مودودی فرعون نے پلٹ کر اپنے سارے ہتھکنڈے جمع کیے اور مقابلے میں آ گیا
احمد رضا خان تو فرعون پھرا اور اپنے داؤں (فریب) اکٹھے کیے پھر آیا
احمد علی پھر فرعون لوٹ گیا اور اپنے مکر کا سامان جمع کیا پھر آیا
فتح جالندھری تو فرعون لوٹ گیا اور اپنے سامان جمع کرکے پھر آیا
طاہر القادری پھر فرعون (مجلس سے) واپس مڑ گیا سو اس نے اپنے مکر و فریب (کی تدبیروں) کو اکٹھا کیا پھر (مقررہ وقت پر) آگیا،
علامہ جوادی اس کے بعد فرعون واپس چلا گیا اور اپنے مکر کو اکٹھا کرنے لگا اور اس کے بعد پھر سامنے آیا
ایم جوناگڑھی پس فرعون لوٹ گیا اور اس نے اپنے ہتھکنڈے جمع کیے پھر آگیا
حسین نجفی اس کے بعد فرعون واپس چلا گیا اور اپنے سب مکر و فریب (داؤ) جمع کئے اور پھر (مقابلہ کیلئے) آگیا۔
=========================================
M.Daryabadi: Then Firawn turned away, devised his stratagem; thereafter he came.
M.M.Pickthall: Then Pharaoh went and gathered his strength came (to the appointed tryst)
Saheeh International: So Pharaoh went away, put together his plan, and then came [to Moses].
Shakir: So Firon turned his back and settled his plan, then came.
Yusuf Ali: So Pharaoh withdrew: He concerted his plan, and then came (back).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی