Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-59 ایت نمبر
| قَالَ مَوْعِدُكُمْ یَوْمُ الزِّیْنَةِ وَ اَنْ یُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى |
| آسان اُردو | اُس(موسی ؑ)نے کہا: تم سے طے شدہ وقت زینت (خوشی) والا دن ہے، اور کہ لوگ سورج چڑھے اکھٹے ہو جائیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا : تم سے وہ دن طے ہے جس میں جشن منایا جاتا ہے۔ اور یہ بھی طے ہے کہ دن چڑھے ہی لوگوں کو جمع کرلیا جائے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے کہا "جشن کا دن طے ہوا، ا ور دن چڑھے لوگ جمع ہوں" |
| احمد رضا خان | موسیٰ نے کہا تمہارا وعدہ میلے کا دن ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے جمع کیے جائیں |
| احمد علی | کہا تمہارا وعدہ جشن کا دن ہے اور دن چڑھے لوگ اکھٹے کیے جائیں |
| فتح جالندھری | موسیٰ نے کہا آپ کے لئے (مقابلے کا) دن نو روز (مقرر کیا جاتا ہے) اور یہ کہ لوگ اس دن چاشت کے وقت اکھٹے ہوجائیں |
| طاہر القادری | (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: تمہارے وعدے کا دن یومِ عید (سالانہ جشن کا دن) ہے اور یہ کہ (اس دن) سارے لوگ چاشت کے وقت جمع ہوجائیں، |
| علامہ جوادی | موسٰی نے کہا کہ تمہارا وعدہ کا دن زینت (عید) کا دن ہے اور اس دن تمام لوگ وقت چاشت اکٹھا کئے جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ زینت اور جشن کے دن کا وعده ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے ہی جمع ہو جائیں |
| حسین نجفی | موسیٰ نے کہا تمہارے لئے وعدہ کا دن جشن والا دن ہے اور یہ کہ دن چڑھے لوگ جمع کر لئے جائیں۔ |
| M.Daryabadi: | Musa said: your appointment is the gala day, and that the people be gathered in the forenoon. |
| M.M.Pickthall: | (Moses) said: Your tryst shall be the day of the feast, and let the people assemble when the sun hath risen high. |
| Saheeh International: | [Moses] said, "Your appointment is on the day of the festival when the people assemble at mid-morning." |
| Shakir: | (Musa) said: Your appointment is the day of the Festival and let the people be gathered together in the early forenoon. |
| Yusuf Ali: | Moses said: "Your tryst is the Day of the Festival, and let the people be assembled when the sun is well up." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی