Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Spoils of War-8 سورت الانفال ›Ayah No-20 ایت نمبر
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ |
| آسان اُردو | اے ایمان والو! اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرو اور اُس(رسولؐ) سے پھرا نہ کرواور تم (اسکی بات )سن رہے ہوتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کی تابع داری کرو، اور اس (تابع داری) سے منہ نہ موڑو، جبکہ تم (اللہ اور رسول کے احکام) سن رہے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے ایمان لانے والو، اللہ اور اُس کے رسُول کی اطاعت کرو اور حکم سُننے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو |
| احمد رضا خان | اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن سنا کہ اسے نہ پھرو، |
| احمد علی | اے ایمان والو الله اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن کر اس سے مت پھرو |
| فتح جالندھری | اے ایمان والو! خدا اور اس کے رسول کے حکم پر چلو اور اس سے روگردانی نہ کرو اور تم سنتے ہو |
| طاہر القادری | اے ایمان والو! تم اللہ کی اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اور اس سے روگردانی مت کرو حالانکہ تم سن رہے ہو، |
| علامہ جوادی | ایمان والو اللہ و رسول کی اطاعت کرو اور اس سے رو گردانی نہ کرو جب کہ تم صَن بھی رہے ہو |
| ایم جوناگڑھی | اے ایمان والو! اللہ کا اور اس کے رسول کا کہنا مانو اور اس (کا کہنا ماننے) سے روگردانی مت کرو سنتے جانتے ہوئے |
| حسین نجفی | اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اور اس سے روگردانی نہ کرو حالانکہ تم (آوازِ حق) سن رہے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | O Ye who believe! obey Allah and His apostle and turn not away therefrom while ye hearken. |
| M.M.Pickthall: | O ye who believe! Obey Allah and His messenger, and turn not away from him when ye hear (him speak). |
| Saheeh International: | O you who have believed, obey Allah and His Messenger and do not turn from him while you hear [his order]. |
| Shakir: | O you who believe! obey Allah and His Apostle and do not turn back from Him while you hear. |
| Yusuf Ali: | O ye who believe! Obey Allah and His Messenger, and turn not away from him when ye hear (him speak). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
ایک بالکل آزاد ایت جو کہ ایک حکم ہے
تاریخی ایت کیوں کہ یہ ایت نبی اکرمؐ کی حیات طیبہ میں اُس وقت کے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ بات سنتے ہوئے نبی اکرمؐ سے منہ نہ بھرا کرو