اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-45 ایت نمبر

سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ
آسان اُردو (یاد رکھو)مجمع (لشکر) اکھاڑ دیا جائے گا اور وہ پیٹھ موڑ کر بھاگیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (حقیقت تو یہ ہے کہ) اس جمیعت کو عنقریب شکست ہوجائے گی، اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔
ابو الاعلی مودودی عنقریب یہ جتھا شکست کھا جائے گا اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگتے نظر آئیں گے
احمد رضا خان اب بھگائی جاتی ہے یہ جماعت اور پیٹھیں پھیردیں گے
احمد علی عنقریب یہ جماعت بھی شکست کھائے گی اور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے
فتح جالندھری عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
طاہر القادری عنقریب یہ جتّھہ (میدانِ بدر میں) شکست کھائے گا اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے،
علامہ جوادی عنقریب یہ جماعت شکست کھاجائے گی اور سب پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
ایم جوناگڑھی عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی
حسین نجفی عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Anon will their multitude be vanquished, and they will turn the back.
M.M.Pickthall: The hosts will all be routed and will turn and flee.
Saheeh International: [Their] assembly will be defeated, and they will turn their backs [in retreat].
Shakir: Soon shall the hosts be routed, and they shall turn (their) backs.
Yusuf Ali: Soon will their multitude be put to flight, and they will show their backs.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق
جو انشقاق قمر کے بارے میں انکار کرتے ہیں