اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-46 ایت نمبر

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ
آسان اُردو نہیں، (عذاب کی) گھڑی اُن کا مقررہ وعدہ (وقت)ہے، اور (عذاب کی) گھڑی بہت ہی تکلیف دہ اور بہت سخت ہو گی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہی نہیں، بلکہ ان کے اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت اور زیادہ مصیبت اور کہیں زیادہ کڑوی ہوگی۔
ابو الاعلی مودودی بلکہ اِن سے نمٹنے کے لیے اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور وہ بڑی آفت اور زیادہ تلخ ساعت ہے
احمد رضا خان بلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت نہایت کڑوی اور سخت کڑوی
احمد علی بلکہ قیامت ان کے وعدے کا وقت ہے اور قیامت زیادہ دہشت ناک اور تلخ تر ہے
فتح جالندھری ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے
طاہر القادری بلکہ اُن کا (اصل) وعدہ تو قیامت ہے اور قیامت کی گھڑی بہت ہی سخت اور بہت ہی تلخ ہے،
علامہ جوادی بلکہ ان کا موعد قیامت کا ہے اور قیامت انتہائی سخت اور تلخ حقیقت ہے
ایم جوناگڑھی بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے
حسین نجفی بلکہ ان کے وعدہ کا اصل وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت (ہولناک) اور بڑی تلخ ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Aye! the Hour is their appointed term, and the Hour shall be far more grievous and far more bitter.
M.M.Pickthall: Nay, but the Hour (of doom) is their appointed tryst, and the Hour will be more wretched and more bitter (than their earthly failure).
Saheeh International: But the Hour is their appointment [for due punishment], and the Hour is more disastrous and more bitter.
Shakir: Nay, the hour is their promised time, and the hour shall be most grievous and bitter.
Yusuf Ali: Nay, the Hour (of Judgment) is the time promised them (for their full recompense): And that Hour will be most grievous and most bitter.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق
جو انشقاق قمر کے بارے میں انکار کرتے ہیں