اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-47 ایت نمبر

اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍۘ
آسان اُردو بے شک! مجرمین گمراہی اور پاگل پن میں ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی حقیقت یہ ہے کہ یہ مجرم لوگ بڑی گمراہی اور بےعقلی میں پڑے ہوئے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی یہ مجرم لوگ در حقیقت غلط فہمی میں میں مبتلا ہیں اور اِن کی عقل ماری گئی ہے
احمد رضا خان بیشک مجرم گمراہ اور دیوانے ہیں
احمد علی بے شک مجرم گمراہی اور جنون میں ہیں
فتح جالندھری بےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں
طاہر القادری بیشک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی (یا آگ کی لپیٹ) میں ہیں،
علامہ جوادی بیشک مجرمین گمراہی اور دیوانگی میں مبتلا ہیں
ایم جوناگڑھی بیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں
حسین نجفی بےشک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی میں مبتلا ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily the culprits shall be in great error and madness.
M.M.Pickthall: Lo! the guilty are in error and madness.
Saheeh International: Indeed, the criminals are in error and madness.
Shakir: Surely the guilty are in error and distress.
Yusuf Ali: Truly those in sin are the ones straying in mind, and mad.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق
جو انشقاق قمر کے بارے میں انکار کرتے ہیں