اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-48 ایت نمبر

یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ١ؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ
آسان اُردو (اُس) دن جب اُن کو اُنکے چہروں کے بل آگ میں گھسیٹا جائے گا (تو اُن سے کہا جائے گا): کہ جہنم کے احساس کو چکھو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جس دن ان کو منہ کے بل آگ میں گھسیٹا جائے گا (اس دن انہیں ہوش آئے گا، اور ان سے کہا جائے گا کہ) چکھو دوزخ کے چھونے کا مزہ۔
ابو الاعلی مودودی جس روز یہ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے اُس روز اِن سے کہا جائے گا کہ اب چکھو جہنم کی لپٹ کا مزا
احمد رضا خان جس دن آگ میں اپنے مونہوں پر گھسیٹے جائیں گے اور فرمایا جائے گا، چکھو دوزخ کی آنچ،
احمد علی جس دن اپنے منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) آگ لگنے کا مزہ چکھو
فتح جالندھری اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو
طاہر القادری جس دن وہ لوگ اپنے مُنہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (تو اُن سے کہا جائے گا:) آگ میں جلنے کا مزہ چکھو،
علامہ جوادی قیامت کے دن یہ آگ پر منہ کے بل کھینچے جائیں گے کہ اب جہنمّ کا مزہ چکھو
ایم جوناگڑھی جس دن وه اپنے منھ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اوران سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو
حسین نجفی جس دن یہ لوگ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) اب آگ کا مزہ چکھو۔
=========================================
M.Daryabadi: On the Day whereon they shall be dragged into the Fire upon their faces, it shall be said Unto them: taste the touch of the Scorching.
M.M.Pickthall: On the day when they are dragged into the Fire upon their faces (it is said unto them): Feel the touch of hell.
Saheeh International: The Day they are dragged into the Fire on their faces [it will be said], "Taste the touch of Saqar."
Shakir: On the day when they shall be dragged upon their faces into the fire; taste the touch of hell.
Yusuf Ali: The Day they will be dragged through the Fire on their faces, (they will hear:) "Taste ye the touch of Hell!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق
جو انشقاق قمر کے بارے میں انکار کرتے ہیں