Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-44 ایت نمبر
| اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ |
| آسان اُردو | یا کیا وہ (کافرین)کہتے ہیں: کہ ہم تو ایک مجمع ہیں مدد والے(یعنی فاتح)؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہم ایسی جمیعت ہیں جو اپنا بچاؤ آپ کرلے گی ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | یا اِن لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ ہم ایک مضبوط جتھا ہیں، اپنا بچاؤ کر لیں گے؟ |
| احمد رضا خان | یا یہ کہتے ہیں کہ ہم سب مل کر بدلہ لے لیں گے |
| احمد علی | کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم زبردست جماعت ہیں |
| فتح جالندھری | کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے |
| طاہر القادری | یا یہ (کفّار) کہتے ہیں کہ ہم (نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) غالب رہنے والی مضبوط جماعت ہیں، |
| علامہ جوادی | یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارے پاس بڑی جماعت ہے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے والی ہے |
| ایم جوناگڑھی | یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں |
| حسین نجفی | یا وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک ایسی جماعت ہیں جو غالب رہیںگے۔ |
| M.Daryabadi: | Or is it that they say: we are a multitude prevailing! |
| M.M.Pickthall: | Or say they: We are a host victorious? |
| Saheeh International: | Or do they say, "We are an assembly supporting [each other]"? |
| Shakir: | Or do they say: We are a host allied together to help each other? |
| Yusuf Ali: | Or do they say: "We acting together can defend ourselves"? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق
جو انشقاق قمر کے بارے میں انکار کرتے ہیں