Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-43 ایت نمبر
| اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ |
| آسان اُردو | کیا تمہارے انکار کرنے والے (کافرین) اُن سے اچھے ہیں یا کہ تمہارے پاس کتابوں (ورقوں) میں بریت( معافی لکھی ہوئی) ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا تمہارے یہ کافر لوگ ان سے اچھے ہیں، یا تمہارے لیے (خدا کی) کتابوں میں کوئی بےگناہی کا پروانہ لکھا ہوا ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا تمہارے کفار کچھ اُن لوگوں سے بہتر ہیں؟ یا آسمانی کتابوں میں تمہارے لیے کوئی معافی لکھی ہوئی ہے؟ |
| احمد رضا خان | کیا تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہاری چھٹی لکھی ہوئی ہے |
| احمد علی | کیا تمہارے منکر ان لوگوں سے اچھے ہیں یا تمہارے لیے کتابوں میں نجات لکھی ہے |
| فتح جالندھری | (اے اہل عرب) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے |
| طاہر القادری | (اے قریشِ مکہ!) کیا تمہارے کافر اُن (اگلے) لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (آسمانی) کتابوں میں نجات لکھی ہوئی ہے، |
| علامہ جوادی | تو کیا تمہارے کفار ان سب سے بہتر ہیں یا ان کے لئے کتابوں میں کوئی معافی نامہ لکھ دیا گیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | (اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟ |
| حسین نجفی | کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (آسمانی) کتابوں میں معافی کا پروانہ لکھا ہوا ہے؟ |
| M.Daryabadi: | Are your infidels better than these? Or is there an immunity for you in the Writs? |
| M.M.Pickthall: | Are your disbelievers better than those, or have ye some immunity in the scriptures? |
| Saheeh International: | Are your disbelievers better than those [former ones], or have you immunity in the scripture? |
| Shakir: | Are the unbelievers of yours better than these, or is there an exemption for you in the scriptures? |
| Yusuf Ali: | Are your Unbelievers, (O Quraish), better than they? Or have ye an immunity in the Sacred Books? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
سوال کیا گیا ہے
تمام سابقہ امتوں کے واقعات بیان کرنے کے بعد یہ سوال کیا گیا ہے
جو انشقاق قمر کے بارے میں انکار کرتے ہیں