Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Smoke-44 سورت الدخان ›Ayah No-14 ایت نمبر
| ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ |
| آسان اُردو | پھر اُنہوں نے اُس (رسول) سے منہ موڑ لیا تھا اور کہا تھا: کہ (دوسروں کا) ایک پڑھایا ہوا اور ایک پاگل ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر بھی یہ لوگ اس سے منہ موڑے رہے، اور کہنے لگے کہ : یہ سکھایا پڑھایا ہوا ہے، دیوانہ ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر بھی یہ اُس کی طرف ملتفت نہ ہوئے اور کہا کہ "یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے" |
| احمد رضا خان | اس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے |
| احمد علی | پھر اس سے بھی پھر گئے اور کہا کہ سکھایا ہوا دیوانہ ہے |
| فتح جالندھری | پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے |
| طاہر القادری | پھر انہوں نے اس سے منہ پھیر لیا اور (گستاخی کرتے ہوئے) کہنے لگے: (وہ) سکھایا ہوا دیوانہ ہے، |
| علامہ جوادی | اور انہوں نے اس سے منہ پھیرلیا اور کہا کہ یہ سکھایا پڑھایا ہوا دیوانہ ہے |
| ایم جوناگڑھی | پھر بھی انہوں نے ان سے منھ پھیرا اور کہہ دیا کہ سکھایا پڑھایا ہوا باؤﻻ ہے |
| حسین نجفی | پھر انہوں نے اس سے منہ موڑا اور کہا کہ یہ تو سکھایا ہوا ایک دیوانہ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Yet they turned away from him and said: one tutored, one distraced. |
| M.M.Pickthall: | And they had turned away from him and said: One taught (by others), a madman? |
| Saheeh International: | Then they turned away from him and said, "[He was] taught [and is] a madman." |
| Shakir: | Yet they turned their backs on him and said: One taught (by others), a madman. |
| Yusuf Ali: | Yet they turn away from him and say: "Tutored (by others), a man possessed!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے