اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                 Smoke-44 سورت الدخان Ayah No-13 ایت نمبر

اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ
آسان اُردو کسطرح اُن کے لیے (اس حالت میں) نصیحت ہو گی، اور اُن کے پاس ایک رسول واضح (طور پر بیان کرتے ہوئے) آ چکا تھا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ان کو نصیحت کہاں ہوتی ہے ؟ حالانکہ ان کے پاس ایسا پیغمبر آیا ہے جس نے حقیقت کو کھول کر رکھ دیا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اِن کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسول مبین آ گیا
احمد رضا خان کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا
احمد علی وہ کہاں سمجھتے ہیں حالانکہ ان کے پاس کھول کر سنانے والا رسول بھی آ چکا ہے
فتح جالندھری (اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
طاہر القادری اب اُن کا نصیحت ماننا کہاں (مفید) ہو سکتا ہے حالانکہ ان کے پاس واضح بیان فرمانے والے رسول آچکے،
علامہ جوادی بھلا ان کی قسمت میں نصیحت کہاں جب کہ ان کے پاس واضح پیغام والا رسول بھی آچکا ہے
ایم جوناگڑھی ان کے لیے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبران کے پاس آچکے
حسین نجفی اب ان کو کہاں سے نصیحت حاصل ہوگی؟ جبکہ ان کے پاس کھول کر بیان کرنے والا رسول(ع) آچکا۔
=========================================
M.Daryabadi: How can there be an admonition Unto them, when surely there came Unto them an apostle manifest!
M.M.Pickthall: How can there be remembrance for them, when a messenger making plain (the Truth) had already come unto them,
Saheeh International: How will there be for them a reminder [at that time]? And there had come to them a clear Messenger.
Shakir: How shall they be reminded, and there came to them an Apostle making clear (the truth),
Yusuf Ali: How shall the message be (effectual) for them, seeing that an Messenger explaining things clearly has (already) come to them,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے