اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                 Smoke-44 سورت الدخان Ayah No-12 ایت نمبر

رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ
آسان اُردو (پھر وہ کہیں گے) ہمارے رب! ہم سے عذاب دور کر دے. بے شک! ہم ایمان والے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اس وقت یہ لوگ کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم سے یہ عذاب دور کر دیجئے، ہم ضرور ایمان لے آئیں گے۔
ابو الاعلی مودودی (اب کہتے ہیں کہ) " پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں"
احمد رضا خان اس دن کہیں گے، اے ہمارے رب! ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں
احمد علی اے ہمارے رب ہم سے یہ عذاب دور کر دے بے شک ہم ایمان لانے والے ہیں
فتح جالندھری اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
طاہر القادری (اس وقت کہیں گے:) اے ہمارے رب! تو ہم سے (اس) عذاب کو دور کر دے، بیشک ہم ایمان لاتے ہیں،
علامہ جوادی تب سب کہیں گے کہ پروردگار اس عذاب کو ہم سے دور کردے ہم ایمان لے آنے والے ہیں
ایم جوناگڑھی کہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں
حسین نجفی (اس وقت کفار بھی کہیں گے) اے ہمارے پروردگار! ہم سے یہ عذاب دور فرما۔ ہم ایمان لاتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Our Lord! remove from us the torment, verily we shall become believers.
M.M.Pickthall: (Then they will say): Our Lord relieve us of the torment. Lo! we are believers.
Saheeh International: [They will say], "Our Lord, remove from us the torment; indeed, we are believers."
Shakir: Our Lord! remove from us the punishment; surely we are believers.
Yusuf Ali: (They will say:) "Our Lord! remove the Penalty from us, for we do really believe!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے