Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-48 ایت نمبر
| اِنَّا قَدْ اُوْحِیَ اِلَیْنَاۤ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى |
| آسان اُردو | بے شک! یہ ہمیں وحی کی گئی ہے کہ عذاب اُس پر ہو گاجو (اللہ کی ہدایت کو) جھٹلائے گا اور منہ موڑے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہم پر یہ وحی نازل کی گئی ہے کہ عذاب اس کو ہوگا جو (حق کو) جھٹلائے، اور منہ موڑے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم کو وحی سے بتایا گیا ہے کہ عذاب ہے اُس کے لیے جو جھُٹلائے اور منہ موڑے" |
| احمد رضا خان | بیشک ہماری طرف وحی ہوتی ہے کہ عذاب اس پر ہے جو جھٹلائے اور منہ پھیرے |
| احمد علی | بے شک ہمیں وحی سے بتایا گیا ہے کہ عذاب اسی پر ہوگا جو جھٹلائے اور منہ پھیر لے |
| فتح جالندھری | ہماری طرف یہ وحی آئی ہے کہ جو جھٹلائے اور منہ پھیرے اس کے لئے عذاب (تیار) ہے |
| طاہر القادری | بیشک ہماری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ عذاب (ہر) اس شخص پر ہوگا جو (رسول کو) جھٹلائے گا اور (اس سے) منہ پھیر لے گا، |
| علامہ جوادی | بیشک ہماری طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ تکذیب کرنے والے اور منہ پھیرنے والے پر عذاب ہے |
| ایم جوناگڑھی | ہماری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو جھٹلائے اور روگردانی کرے اس کے لئے عذاب ہے |
| حسین نجفی | بیشک ہماری طرف وحی ہوتی ہے کہ عذاب اس پر ہے جو جھٹلائے اور منہ پھیرے |
| M.Daryabadi: | Verily We! it hath been revealed unto us that the torment will be for him who belieth and turneth away. |
| M.M.Pickthall: | Lo! it hath been revealed unto us that the doom will be for him who denieth and turneth away. |
| Saheeh International: | Indeed, it has been revealed to us that the punishment will be upon whoever denies and turns away.' " |
| Shakir: | Surely it has been revealed to us that the chastisement will surely come upon him who rejects and turns back. |
| Yusuf Ali: | "'Verily it has been revealed to us that the Penalty (awaits) those who reject and turn away.'" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی