اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-49 ایت نمبر

قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى
آسان اُردو (فرعون نے) کہا: اے موسی ؑ! تو پھر تم دونوں کا رب کون ہے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (یہ ساری باتیں سن کر) فرعون نے کہا : موسیٰ تم دونوں کا رب کون ؟
ابو الاعلی مودودی فرعون نے کہا " اچھا، تو پھر تم دونوں کا رب کون ہے اے موسیٰؑ؟"
احمد رضا خان بولا تو تم دونوں کا خدا کون ہے اے موسیٰ،
احمد علی کہا اے موسیٰ پھر تمہارا رب کون ہے
فتح جالندھری (غرض موسیٰ اور ہارون فرعون کے پاس گئے) اس نے کہا کہ موسیٰ تمہارا پروردگار کون ہے؟
طاہر القادری (فرعون نے) کہا: تو اے موسٰی! تم دونوں کا رب کون ہے،
علامہ جوادی اس نے کہا کہ موسٰی تم دونوں کا رب کون ہے
ایم جوناگڑھی فرعون نے پوچھا کہ اے موسیٰ تم دونوں کا رب کون ہے؟
حسین نجفی (چنانچہ وہ گئے) اور فرعون نے کہا اے موسیٰ! تمہارا پروردگار کون ہے؟
=========================================
M.Daryabadi: He said: who is the Lord of you twain, O Musa!
M.M.Pickthall: (Pharaoh) said: Who then is the Lord of you twain, O Moses?
Saheeh International: [Pharaoh] said, "So who is the Lord of you two, O Moses?"
Shakir: (Firon) said: And who is your Lord, O Musa?
Yusuf Ali: (When this message was delivered), (Pharaoh) said: "Who, then, O Moses, is the Lord of you two?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی