Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-50 ایت نمبر
| قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَیْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى |
| آسان اُردو | اُس (موسیؑ) نے کہا: ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اُس کی فطرت (شکل و صورت)عطا کی ہے، اور پھر اُس کو صیح راستے کی ہدایت بھی دی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا : ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو وہ بناوٹ عطا کی جو اس کے مناسب تھی، پھر (اس کی) رہنمائی بھی فرمائی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے جواب دیا "ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اُس کی ساخت بخشی، پھر اس کو راستہ بتایا" |
| احمد رضا خان | کہا ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کے لائق صورت دی پھر راہ دکھائی |
| احمد علی | کہا ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی صورت عطا کی پھر راہ دکھائی |
| فتح جالندھری | کہا کہ ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی شکل وصورت بخشی پھر راہ دکھائی |
| طاہر القادری | (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: ہمارا رب وہی ہے جس نے ہر چیز کو (اس کے لائق) وجود بخشا پھر (اس کے حسبِ حال) اس کی رہنمائی کی، |
| علامہ جوادی | موسٰی نے کہا کہ ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر شے کو اس کی مناسب خلقت عطا کی ہے اور پھر ہدایت بھی دی ہے |
| ایم جوناگڑھی | جواب دیا کہ ہمارا رب وه ہے جس نے ہر ایک کو اس کی خاص صورت، شکل عنایت فرمائی پھر راه سجھا دی |
| حسین نجفی | موسیٰ نے کہا ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو خلقت بخشی پھر راہنمائی فرمائی۔ |
| M.Daryabadi: | Musa said: our Lord is He who vouchsafed unto everything its creation, then guided it. |
| M.M.Pickthall: | He said: Our Lord is He Who gave unto everything its nature, then guided it aright. |
| Saheeh International: | He said, "Our Lord is He who gave each thing its form and then guided [it]." |
| Shakir: | He said: Our Lord is He Who gave to everything its creation, then guided it (to its goal). |
| Yusuf Ali: | He said: "Our Lord is He Who gave to each (created) thing its form and nature, and further, gave (it) guidance." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی