Chapter No 10-پارہ نمبر    ‹       The Repentance-9 سورت التوبۃ ›Ayah No-76 ایت نمبر
| فَلَمَّاۤ اٰتٰهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ بَخِلُوْا بِهٖ وَ تَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر جب اُس (اللہ) نے اُن (منافقین)کو اپنے فضل سے دیا، تو وہ اس(مال) سے بخل کرنے لگے اور (اللہ سے اپنے کیے ہوئے عہدسے) پھر گے اور وہ مخالف ہو گئے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لیکن جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے نوازا تو اس میں بخل کرنے لگے، اور منہ موڑ کر چل دیے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولت مند کر دیا تو وہ بخل پر اتر آئے اور اپنے عہد سے ایسے پھرے کہ انہیں اس کی پروا تک نہیں ہے |
| احمد رضا خان | تو جب اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا اس میں بخل کرنے لگے اور منہ پھیر کر پلٹ گئے، |
| احمد علی | پھر جب الله نے اپنے فضل سے دیا تو اس میں بخل کرنے لگے اورمنہ موڑ کر پھر بیٹھے |
| فتح جالندھری | لیکن جب خدا نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیا تو اس میں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) روگردانی کرکے پھر بیٹھے |
| طاہر القادری | پس جب اس نے انہیں اپنے فضل سے (دولت) بخشی (تو) وہ اس میں بخل کرنے لگے اور وہ (اپنے عہد سے) روگردانی کرتے ہوئے پھر گئے، |
| علامہ جوادی | اس کے بعد جب خد انے اپنے فضل سے عطا کردیا تو بخل سے کام لیا اور کنارہ کش ہوکر پلٹ گئے |
| ایم جوناگڑھی | لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کرکے منھ موڑ لیا |
| حسین نجفی | لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کرکے منھ موڑ لیا |
| M.Daryabadi: | Then when He gave them out of His grace, they became niggardly therewith and turned away as backsliders. |
| M.M.Pickthall: | Yet when He gave them of His bounty, they hoarded it and turned away, averse; |
| Saheeh International: | But when he gave them from His bounty, they were stingy with it and turned away while they refused. |
| Shakir: | But when He gave them out of His grace, they became niggardly of it and they turned back and they withdrew. |
| Yusuf Ali: | But when He did bestow of His bounty, they became covetous, and turned back (from their covenant), averse (from its fulfilment). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت ہے
منافقین کے بارے میں