روٹ الفاط: اِنَّ فَاِنَّمَا
Total/Searched:اِنَّمَا
| اِنَّمَا نَحْنُ | ||||||||||||||
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| قَالُوۡاۤ اِنَّمَا نَحْنُ مُصۡلِحُوۡنَ... | ( تو ) وہ کہتے ہیں: ہم ہی تو صرف اصلاح (صلح ، بہتری )کرنے والے (لوگ) ہیں،... | منافقین کے بارے میں | 2:11 |
| قَالُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ١ۙ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ | بے شک ہم( تو)تمہارے( ہی )ساتھ ہیں؛ ہم صرف (ایمان والوں سے) مذا ق کر رہے ہیں، ... | منافقین کے بارے میں | 2:14 |
| وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى یَقُوْلَاۤ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ١ؕ.... | حتی کہ وہ کہہ دیتے: ہم توصرف ایک فتنہ (آزمائش) ہیں، اس لیے تم( اللہ کی ہدایت سے) کفر (انکار) نہ کرنا.... | جادو کے بارے | 2:102 |
| : | |||
| اِنَّمَا یَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ الْفَحْشَآءِ وَ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ | وہ (شیطان) صرف تمہیں برائی اور فحاشی کا حکم دیتا ہے اورکہ تم اللہ پر وہ کہو جو تم نہیں جانتے ہو | شیطان کے بارے میں | 2:168 |
| اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ بِهٖ لِغَیْرِ اللّٰہ | اُس (اللہ)نے تم(ایمان والوں)پرصرف حرام کیا ہے مردار اورخون اورسور کا گوشت اور جس کو | حلال حرام محکم ایت | 2:173 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰوا١ۘ وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰوا | یہ اس لئے ہے کہ وہ کہتے ہیں : سود بھی کاروبار(تجارت) کی طرح ہی تو ہے؛ | سود کے بارے | 2:275 |
| اِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّیْطٰنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوْا١ۚ | صرف شیطان نے اُن کو(ایسا کرنے پر) اُکسایا بعض (اعمال کی وجہ) سے جو انہوں نے کئے | جنگ احد | 3:155 |
| اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَهٗ١۪ | صرف وہ شیطان تمہیں اپنے ساتھیوں سے ڈراتا ہے | فی سبیل اللہ لڑائی کرنے والے | 3:175 |
| اِنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ لِیَزْدَادُوْۤا اِثْمًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ | ہم صرف اُن کو ڈھیل دیتے ہیں تاکہ وہ زیادہ گناہ کریں اور اُن کے لیے ایک شرمناک عذاب ہے | کفر کرنے والے | 3:178 |
| وَ اِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ | اورتمہیں قیامت کے دن ( تمہارے اعمال کے) صرف تمہارے اجر ادا کئے جائیں گے | منفرد ایت | 3:185 |
| اِنَّمَا یَاْكُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِهِمْ نَارًا١ؕ وَ سَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا۠ | وہ صرف اپنے پیٹوں میں آگ ہی کھاتے ہیں، اور اُن کو آگ کے شعلوں میں جلایا جائے گا | محکم ایت | 4:10 |
| اِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللّٰهِ | توبہ صرف اللہ پر ان لوگوں کے لیے( قبول کرنا واجب) ہے | توبہ کے بارے | 4:17 |
| اِنَّمَا الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ | مسیح، عیسٰی ؑ ابنِ مریم ؑ،اللہ کا ایک صرف رسول تھا | اہل کتاب | 4:171 |
| اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ | صرف اللہ ہی ایک معبود ہے | اہل کتاب | 4:171 |
| قَالَ اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰهُ مِنَ الْمُتَّقِیْن | نے کہا: اللہ توصرف متقین سے ہی قبول کرتا ہے | بنی آدم کے دو بیٹے | 5:27 |
| اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیْنَ یُحَارِبُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ | اُن( لوگوں )کی جزا صرف یہی ہے جو اللہ اور اُس کے رسولؐ سے (لڑائی) جنگ کرتے ہیں | منفرد آیت | 5:33 |
| اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا | تمہارے(یعنی مومنین کے) دوست ہیں صرف اللہ اور اُس کا رسولؐ او | مومنین کے دوست | 5:55 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ | اے ایمان والو! شراب ( خمر) اور | اہل ایمان کو حکم | 5:90 |
| اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَكُمُ | شیطان تو صرف چاہتا ہے تمہارے درمیان | اہل ایمان کو حکم | 5:91 |
| قُلْ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ | (آپؐ) کہیں: بے شک! وہی ہی صرف ایک معبودہے | نبی اکرمﷺ کو | 6:19 |
| اِنَّمَا یَسْتَجِیْبُ الَّذِیْنَ یَسْمَعُوْنَ وَ الْمَوْتٰى | صرف (دعوت حق کا) جواب دے سکتے ہیں جو لوگ سُن سکتے ہوں | آپﷺ کے بارے | 6:36 |
| قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ | (آپؐ) کہیں: نشانیاں تو صرف اللہ کے ہی پاس ہیں | واضح احکامات | 6:108 |
| قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ | (آپؐ) کہیں: میرے رب نے تو صرف حرام کیا ہے فحاشی (بے حیائی) | حرام کردہ | 7:33 |
| اَوْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اَشْرَكَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ | یا تم (قیامت کے دن) کہو: کہ شرک تو صرف ہمارے باپ دادا نے ہی پہلے (شروع) کیا تھا | قوم موسی | 7:173 |
| قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ١ۚ | ( آپؐ )کہیں: اُس کا علم صرف میرے رب کے پاس ہی ہے | ساعت کے بارے میں | 2:186 |
| ١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ | ( آپؐ )کہیں: اُس کا علم توصرف اللہ کے پاس ہے، | ساعت کے بارے میں | 2:186 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ | ( آپؐ) کہیں: میں صرف پیروی کرتا ہوں جومیرے رب کی طرف سے میری طرف وحی آتی ہے | مشرکین کے بارے میں | 2:203 |
| اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ | مومنین صرف وہی لوگ ہیں | مومنین | 8:2 |
| اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ | اللہ کی مسجدوں کو صرف وہی آباد کر سکتا ہے | مساجد اور مشرکین | 9:18 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ | اے ایمان والو! مشرکین صرف گندگی (ناپاکی) ہیں | محکم آیت مشرکین کے بارے میں | 9:28 |
| اِنَّمَا النَّسِیْٓءُ زِیَادَةٌ فِی الْكُفْرِ | (ایک حرمت والے مہینے کا) ملتوی کرنا صرف کفر میں ایک اضافہ ہے | مہینوں کا ملتوی کرنا | 9:37 |
| اِنَّمَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ | صرف وہی لوگ ہی آپؐ سے رخصت مانگیں گے جو اللہ | تاریخی آیت | 9:45 |
| ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا | اللہ صرف چاہتا ہے کہ اُن کو اس (مال واولاد) سے دنیاوی زندگی میں عذاب (سزا) دے | جہاد سے جی چرانے والے | 9:55 |
| اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَ الْمَسٰكِیْنِ | صدقات صرف (فقیروں) مانگنے والوں، مسکینوں(ضرورت مندوں، غریبوں) ، | صدقات کی تقسیم | 9:60 |
| وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَ نَلْعَبُ١ؕ | اور اگر آپؐ اُن(منافقین)سے پوچھیں گے تو وہ واقعی کہیں گے: ہم تو صرف بحث مباحثہ اور ہنسی مذاق کر رہے تھ | منافقین کے بارے | 9:65 |
| اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الدُّنْیَا | ! اللہ صرف چاہتا ہے کہ وہ ان (منافقین) کو اس (مال و اولاد) سے دنیاوی زندگی میں عذاب (سزا) دے | منافقین | 9:85 |
| اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ | الزام صرف ان لوگوں پرہے، جنہوں نے آپؐ سے رخصت مانگی | جہاد سے بھاگنے والے | 9:93 |
| فَقُلْ اِنَّمَا الْغَیْبُ لِلّٰهِ فَانْتَظِرُوْا | پھر (آپؐ) کہیں: غیب (کا علم تو) صرف اللہ ہی کے لیے (مخصوص)ہے چنانچہ تم انتظار کرو! | (قرآن کے منکر اور مشرک ) | 10:20 |
| ؕ يٰۤـاَ يُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغۡيُكُمۡ عَلٰٓى اَنۡفُسِكُمۡۙ | اے لوگو! تمہاری بغاوت صرف تمہاری ہی جانوں پرہے | انسانوں کی فطرت | 10:23 |
| اِنَّمَا مَثَلُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا | دنیاوی زندگی کی مثال صرف ہے | دنیاوی زندگی کا مثال | 10:24 |
| اِنَّمَاۤ اَنْتَ نَذِیْرٌ١ؕ | آپؐ تو صرف ایک نذیر(اللہ کے احکامات سے ڈرانے والے )ہیں | کافرین کی باتوں کے جواب پر | 11:12 |
| قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ | اُس ( نوح) نے کہا: صرف اللہ ہی اُس(عذاب) کو تم پر لائے گا اگر وہ چاہے گا | نوحؑ کا جواب | 11:33 |
| قَالَ اِنَّمَاۤ اَشْكُوْا بَثِّیْ وَ حُزْنِیْۤ اِلَى اللّٰهِ | اُس (والد) نے کہا: میں تو اپنی پریشانی اور اپنے غم کا اظہار صرف اللہ ہی کوکرتا ہوں ، | یوسفؑ کی کہانی | 12:86 |
| اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ | ! آپؐ تو صرف ایک خبردار کرنے والے ہیں، اور ہر قوم کے لیے ایک ہدایت دینے والا(ہوا)ہے | کفر کرنے والے | 13:7 |
| كَمَنْ هُوَ اَعْمٰى١ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِۙ | ایسے ہو(سکتا ہے)جو کہ وہ جو اندھا ہو؟ صرف عقل والے ہی( اس حقیقت کی طرف) توجہ دیتے ہیں | سوال | 13:19 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَ لَاۤ اُشْرِكَ بِهٖ١ؕ | ( آپؐ) کہیں: مجھے تو صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی ہی عبادت کروں اور اُس کے ساتھ شرک نہ کروں | آپﷺ کے بارے | 13:36 |
| ١ؕ۬ اِنَّمَا یُؤَخِّرُهُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْهِ الْاَبْصَارُۙ | وہ صرف اُن کو ایک (ایسے)دن کے لئے ڈھیل دیتا ہے اُس میں آنکھیں (خوف سے) پھٹ (پتھرا) جائیں گی | ظالمین | 14:42 |
| لَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا | وہ(کافرین) واقعی کہیں گے: ہماری آنکھیں تو صرف نشے والی ہیں، | کافرین کے بارے | 15:15 |
| اِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْءٍ اِذَاۤ اَرَدْنٰهُ | صرف ہمارا لفظ کسی ایک چیز کے لیے ہے جب ہم اس کا ارادہ کر تے ہیں | اصول الہی | 16:40 |
| اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ | صرف وہی ایک معبودہے. چنانچہ مجھی سے، صرف مجھی سے ڈرا کرو | فرمان الہی | 16:51 |
| ١ؕ اِنَّمَا یَبْلُوْكُمُ اللّٰهُ بِهٖ١ؕ | . اللہ صرف اُن (حلفوں) سے تمہاری آزمائش کرتا ہے | محکم آیت۔ قسموں کے بارے | 16:92 |
| اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ | بے شک!جو اللہ کے پاس ہے وہی تمہارے لیے بہتر ہے | محکم آیت | 16:95 |
| اِنَّمَا سُلْطٰنُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَهٗ | اُ س کا اختیار صرف اُن لوگوں پر ہے جو اُس کو دوست رکھتے ہیں | (شیطان) کا | 16:100 |
| قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُفْتَرٍ١ؕ | وہ (مشرک) کہتے ہیں: تم تو صرف خود گھڑ نے والے ہو. | جب ہم ایک آیت کو کسی(دوسری)آیت کی جگہ سے بدلتے ہیں | 16:101 |
| وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُهٗ بَشَرٌ١ؕ | اور واقعی ہم جانتے ہیں (کہ) بے شک وہ کہتے ہیں: صرف ایک بشر اُس کو یہ سکھاتا ہے | قرآن کے متعلق | 16:103 |
| اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۚ | صرف وہی لوگ ہی جھوٹ گھڑتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے ہیں، | جھوٹے لوگوں کے بارے | 16:105 |
| اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ | اُس نے تم پر صرف مرداراور خون اور خنزیر کا گوشت حرام کیاہے | محکم آیت | 16:115 |
| اِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ | سبت کو صرف اُن لوگوں پر بنایا گیا تھا جنہوں نے اس (یعنی ملتِ ابراہیمی) میں اختلاف کیا تھا | ملت ابراہیمی | 16:124 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ | (آپؐ) کہیں: میں صرف تمہاری طرح کا ایک عام انسان (بشر) ہوں. میری طرف وحی آتی ہے | آپﷺ کے بارے | 18:110 |
| قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ | اُس (روح) نے کہا: میں تو صرف تمہارے رب کا ایک بھیجا ہوا(رسول) ہوں | مریم ؑ کے بارے میں | 19:18 |
| فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ | پس آپؐ اُن پر(عذاب کی) جلدی نہ کریں. ہم صرف اُن کے لیے(دنوں کی) ایک گنتی گن رہے ہیں۔ | اللہ کے سوا معبود بنانے والے | 19:84 |
| اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍؕ | بے شک! جو اُنہوں نے بنایا ہے وہ تو صرف جادوگر کی چال ہے، | موسیؑ اور فرعون | 20:69 |
| اِنَّمَا تَقْضِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ | . تُو تو صرف اس دنیاوی زندگی کا ہی فیصلہ کر سکتا ہے | فرعون اور جادوگر | 20:72 |
| یٰقَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِهٖۚ | اے میرے لوگو! تم اس (بچھڑے) سے صرف آزمائے جارہے ہو | موسی ؑ اس کی قوم | 20:90 |
| اِنَّمَاۤ اِلٰهُكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ | تمہارا معبودصرف وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے. | موسی ؑ اس کی قوم | 20:98 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اُنْذِرُكُمْ بِالْوَحْیِ ﳲ | (آپﷺ) کہیں: (اے لوگو!) میں تمہیں صرف وحی سے ہی خبردار کرتا ہوں | آپﷺ کے بارے | 21:45 |
| قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ | (آپﷺ) کہیں:میری طرف صرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے | آپﷺ کے بارے | 21:108 |
| قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ | (آپﷺ) کہیں: اے لوگو! بے شک!میں تمہارے لئے صرف واضح طور پر ڈرانے والا(نذیر) ہوں | آپﷺ کے بارے میں | 22:49 |
| اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ | مومنین کی بات تو صرف یہ ہوتی ہے جب وہ اللہ اور اُس کے رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں | مومنین کا وصف | 24:51 |
| اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ | مومنین صرف وہی ہیں جو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں | مومنین کا وصف | 24:62 |
| قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ | اُنہوں نے کہا: تُو تو صرف ایک سحر زدوں (جادو کے مارے ہووں)میں سے ہے؛ | قوم ثمود | 26:153 |
| قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ | اُنہوں نے کہا: تُو تو صرف سحر زدہ (جادو کے مارے ہووں) میں سے ہے | قوم شعیبؑ | 26:185 |
| اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِیْ حَرَّمَهَا | مجھے تو حکم دیا گیا ہے کہ میں صرف اس شہر(زمین) کے رب کی ہی عبادت کروں جس نے اس(شہر) کو حرمت والا بنایا، | آپﷺ کو حکم | 27:91 |
| وَ مَنْ ضَلَّ فَقُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ | اور جو کوئی گمراہ ہوتاہے(اپنی ہی نقصان کرتا ہے) پھر (آپﷺ اُس کو) کہیں: بے شک! میں تو صرف خبردار کرنے والوں میں سے ہوں | آپﷺ کو حکم | 27:92 |
| قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ عِنْدِیْ١ | اُس(قارون) نے کہا: جو اُسے دیا گیا ہے صرف اُس علم(کی بنیاد) پر ہے جو میرے پاس ہے | قارون کی کہانی | 28:78 |
| اِنَّمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا وَّ تَخْلُقُوْنَ اِفْكًا١ؕ | تم اللہ کے سوا صرف بتوں کی عبادت کرتے ہواور تم صرف جھوٹ پیدا کرتے ہو. | ابراہیم ؑ کے بارے میں | 29:17 |
| وَ قَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا١ۙ | اور اُس (ابراہیم ؑ) نے کہا: تم نے اللہ کے سواصرف بتوں کو(معبود) چن لیا ہے. | ابراہیم ؑ کے بارے | 29:25 |
| ١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ | آپﷺ کہیں: نشانیاں تو صرف اللہ کے پاس ہیں، | نشانیوں کے بارے | 29:50 |
| وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ | اور میں تو صرف ایک واضح طور پر خبردار کر نے والا(نذیر) ہی ہوں | نشانیوں کے بارے | 29:50 |
| اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا | صرف وہی (لوگ) ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں جو کہ، جب اُن کو ا ن(قرآنی آیات) سے نصیحت کی جاتی ہے، تو وہ سجدے میں گر جاتے ہیں | اللہ کی آیات پر ایمان | 32:15 |
| اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ | اللہ صرف چاہتا ہے کہ تم سے گندگی (رجس)دور کرے، اے گھر کے رہنے والو، اور تمہیں پاک کر ے ایک مکمل پاکیزگی سے | نبی اکرمﷺ کی بیویاں | 33:33 |
| یَسْئَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ | لوگ آپﷺ سے (قیامت کی) گھڑی کے بارے پوچھتے ہیں.(آپﷺ) کہیں: کہ اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے. | ساعت کے بارے میں | 33:63 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ١ۚ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ مَثْنٰى وَ فُرَادٰى | (آپﷺ) کہیں: میں صرف تمہیں ایک چیز کی نصیحت کرتا ہوں: کہ تم اللہ کے لیے اُٹھ کھڑے ہو جاؤ، دو دو ہو کر اورایک ایک ہو کر | وارننگ | 34:46 |
| اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِؕ | وہ صرف اپنے گروپ (اپنی جماعت) کو اس لیے بلاتا ہے تاکہ وہ آگ کے شعلوں کے ساتھیوں میں سے ہوں | شیطان | 35:6 |
| ١ؕ اِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١ؕ | آپﷺ صرف اُن لوگوں کوہی ڈرا سکتے ہیں جو اپنے رب سے خفیہ طور پر ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں. | شان الہی | 35:18 |
| اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا١ؕ | اُس کے بندوں میں سے علم والے ہی صرف اللہ سے ڈرتے ہیں | شان باری تعالی | 35:28 |
| اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ | آپﷺ صرف اُسی کو ڈرا سکتے ہیں جو ذکر (نصیحت) کی پیروی کرتا ہو اور رحمان سے خفیہ طور پر ڈرتا ہو | مغفرت اور عزت والے اجر کی خوشخبری دیں | 36:11 |
| اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ | جب وہ کسی چیز کا ارادہ کر لیتا ہے، تو اُس حکم صرف یہی ہے کہ وہ اس (چیز) کو کہتا ہے "ہو جا " پھر وہ (چیز) "ہو جاتی ہے | شان باری تعالی | 36:82 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ | (آپﷺ اُن سے) کہیں: میں تو صرف ڈرانے والا ہی ہوں، اور کوئی معبود نہیں ماسوائے اللہ کے، واحد، مطلق (قہار)ہے | آپﷺ کو حکم | 38:65 |
| اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ | صرف عقل والے ہی نصیحت پکڑتے ہیں | ایک سوال ہے | 39:9 |
| اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ | . صرف صابر ین کو ہی اُن کا اجر(بدلہ) بے حساب (یعنی بہت زیادہ)دیا جائے گا | ایک اصول | 39:10 |
| ثُمَّ اِذَا خَوَّلْنٰهُ نِعْمَةً مِّنَّا١ۙ قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ١ؕ | ، پھر جب ہم اُس کو اپنی طرف سے ایک نعمت عطا کرتے ہیں، تو وہ کہتا ہے: بے شک جو اُس کو دیا گیا ہے صرف (اُس کے) علم (کی بنا) پر ہے | انسان کے بارے | 39:49 |
| یٰقَوْمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا مَتَاعٌ٘ وَّ اِنَّ الْاٰخِرَةَ هِیَ دَارُ الْقَرَارِ | اے میری قوم! یہ دنیاوی زندگی صرف (عارضی) سامان ہے، اور بے شک آخرت،وہی قرار کا گھر ہے | قوم موسیؑ کے بارے | 40:39 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ | (آپﷺ)کہیں: بے شک میں تو صرف تمہاری طرح کا ایک بشر (فانی انسان) ہوں. میری طرف یہ وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے | کتاب اللہ | 41:6 |
| اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ | پکڑ(الزام )صرف اُن لوگوں پر ہے جولوگوں پر ظلم (زیادتی)کرتے ہیں اور زمین میں بغیر کسی جواز (حق) کے بغاوت کر دیتے ہیں | برائی کے بدلے برائی کرنے کی بجاے | 42:42 |
| قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِۖ | اُس نے کہا:(اُس کا)علم تو صرف اللہ کے پاس ہے. | عاد کے متعلق | 46:22 |
| اِنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌ١ؕ | دنیاوی زندگی تو صرف (ایک) کھیل اور تماشہ ہے. | ایمان والوں کو حکم | 47:35 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ١ؕ یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ | بے شک! جو آپﷺ سے بیعت(وفاداری کا حلف) کرتے ہیں، وہ صرف اللہ سے بیعت کرتے ہیں. اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے | ایک اصول | 48:10 |
| اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ | بے شک!مومنین بھائی بھائی ہیں. پس اپنے (لڑنے والے) بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو اور اللہ سے ڈرو کہ شاید تم پر رحم کیا جا ئے | ایمان والوں کو ہدایت | 49:10 |
| اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوْا | مومنین صرف وہ ہیں جو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں پھر وہ ہر گز(اللہ کی دی گئی ہدایت، احکامات میں)شک و شبہ نہیں کرتے | مومنین کے اوصاف | 49:15 |
| اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ | بےشک! جو تمہیں دھمکی دی جاتی ہے واقعی ہی سچ (حقیقت) ہے | حقیقت | 51:5 |
| اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | .تمہیں صرف وہی جزا (سزا) دی جا رہی ہے جو کچھ کہ تم کیا کرتے تھے | جھٹلانے والے | 52:16 |
| اِنَّمَا النَّجْوٰى مِنَ الشَّیْطٰنِ لِیَحْزُنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا | بے شک! (بُرائی کے)خفیہ مشورے کرنا توصرف شیطان سے ہیں تاکہ وہ اُن کوجو ایمان لائے ہیں رنجیدہ (غم زدہ) کر ے؛ | احکامات | 58:10 |
| اِنَّمَا یَنْهٰكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ | اللہ صرف تمہیں ان لوگوں سے منع کرتا ہے جو تم سے مذہب میں جنگ کریں | دوستی کا معیار | 60:9 |
| اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ | تمہارے مال (اسباب) اور تمہاری اولاد صرف ایک امتحان ہیں، اور اللہ! اُس کے پاس ایک عظیم اجر ہے | ایمان والوں کو نصیحت | 64:15 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ | (پھر یہ کہا جائے گا): اے لوگوں جو کفر کرتے ہو! آج کوئی بہانے (عذر) نہ بناؤ. صرف تمہیں بدلہ دیا جا رہا ہے جو تم کیا کرتے تھے | یوم قیامت | 66:7 |
| قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ | (آپﷺ) کہیں: اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے، اورمیں تو صرف واضح طور پر ایک ڈرانے والا (نذیر) ہوں؛ | وعدہ پورا ہونے کا جواب | 67:26 |
| قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا | (آپﷺ اُن سے) کہیں: کہ میں تو صرف اپنے رب کو ہی پکارتا ہوں، اور اس سے کسی کو بھی شریک نہیں کرتا ہوں | تاریخی آیت | 72:20 |
| اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا | (یہ کہتے تھے) ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کے لئے کھلاتے ہیں. ہم تم سے نہ کوئی جزا (بدلہ) اور نہ ہی شکریہ چاہتے ہیں؛ | نیکوکار | 76:9 |
| اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ | بے شک جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے ضرور واقع ہو گا | قسم | 77:7/a> |
| اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشْهَاؕ | آپﷺ تو صرف خبردار کرنے والے ہیں اُس کو جو اُس (قیامت) سے ڈرتا ہے | آپﷺ کے بارے | 79:45 |
| فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ | پھر نصیحت کریں، آپﷺ صرف نصیحت کرنے والے ہی توہیں | (لوگوں کواللہ کی احکامات کی) | 88:21 |