Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-100 ایت نمبر
| اِنَّمَا سُلْطٰنُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَهٗ وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِهٖ مُشْرِكُوْنَ |
| آسان اُردو | اُ س کا اختیار صرف اُن لوگوں پر ہے جو اُس (شیطان) کو دوست رکھتے ہیں، اور وہ (لوگ)جو اُس (اللہ) سے شرک کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس کا بس تو ان لوگوں پر چلتا ہے جو اسے دوست بناتے ہیں، اور اللہ کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس کا زور تو انہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو اپنا سرپرست بناتے اور اس کے بہکانے سے شرک کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | اس کا قابو تو انہیں پر ہے جو اس سے دوستی کرتے ہیں اور اسے شریک ٹھہراتے ہیں، |
| احمد علی | اس کا زور تو انہیں پر ہے جو اسے دوست بناتے ہیں اور جو الله کے ساتھ شریک مانتے ہیں |
| فتح جالندھری | اس کا زور ان ہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو رفیق بناتے ہیں اور اس کے (وسوسے کے) سبب (خدا کے ساتھ) شریک مقرر کرتے ہیں |
| طاہر القادری | بس اس کا غلبہ صرف انہی لوگوں پر ہے جو اسے دوست بناتے ہیں اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرنے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | اس کا غلبہ صرف ان لوگوں پر ہوتا ہے جو اسے سرپرست بناتے ہیں اور اللہ کے بارے میں شرک کرنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ہاں اس کا غلبہ ان پر تو یقیناً ہے جو اسی سے رفاقت کریں اور اسے اللہ کا شریک ٹھہرائیں |
| حسین نجفی | اس کا قابو تو صرف ان لوگوں پر چلتا ہے جو اسے اپنا دوست بناتے ہیں اور اس کی وجہ سے شرک کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | His authority is only over those who befriend him and those who are in respect of Him associators. |
| M.M.Pickthall: | His power is only over those who make a friend of him, and those who ascribe partners unto Him (Allah). |
| Saheeh International: | His authority is only over those who take him as an ally and those who through him associate others with Allah. |
| Shakir: | His authority is only over those who befriend him and those who associate others with Him. |
| Yusuf Ali: | His authority is over those only, who take him as patron and who join partners with Allah. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اور شیطان کی تشریح کی جا رہی ہے کہ اُس کے اثر میں کون کونسے لوگ آ سکتے ہیں