اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              The Bee-16 سورت النحل         Ayah No-99 ایت نمبر

اِنَّهٗ لَیْسَ لَهٗ سُلْطٰنٌ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ
آسان اُردو بے شک! اُس (شیطان) کا اُن لوگوں پرکوئی اختیار(طاقت) نہیں ہے جو ایمان والے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس کا بس ایسے لوگوں پر نہیں چلتا جو ایمان لائے ہیں، اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اُسے اُن لوگوں پر تسلط حاصل نہیں ہوتا جو ایمان لاتے اور اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیں
احمد رضا خان بیشک اس کا کوئی قابو ان پر نہیں جو ایمان لائے اور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں
احمد علی اس کا زور ان پرنہیں چلتا جو ایمان رکھتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
فتح جالندھری کہ جو مومن ہیں اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں اُن پر اس کا کچھ زور نہیں چلتا
طاہر القادری بیشک اسے ان لوگوں پر کچھ (بھی) غلبہ حاصل نہیں ہے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں،
علامہ جوادی شیطان ہرگز ان لوگوں پر غلبہ نہیں پاسکتا جو صاحبان هایمان ہیں اور جن کا اللہ پر توکل اور اعتماد ہے
ایم جوناگڑھی ایمان والوں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھنے والوں پر اس کا زور مطلقاً نہیں چلتا
حسین نجفی جو لوگ ایماندار ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ان پر اس (شیطان) کا کوئی تسلط نہیں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily he hath no authority over those who believe and in their Lord trust
M.M.Pickthall: Lo! he hath no power over those who believe and put trust in their Lord.
Saheeh International: Indeed, there is for him no authority over those who have believed and rely upon their Lord.
Shakir: Surely he has no authority over those who believe and rely on their Lord.
Yusuf Ali: No authority has he over those who believe and put their trust in their Lord.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے اور اُس کی تشریح ہے
شیطان کے بارے میں بتایا گیا ہے