Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           The Angels-35 سورت فاطر ›Ayah No-6 ایت نمبر
| اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّا١ؕ اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِؕ |
| آسان اُردو | بے شک! (اے لوگو) شیطان تمہارے لیے ایک دشمن ہے، چنانچہ اُس کو ایک دشمن ہی جانو. وہ صرف اپنے گروپ (اپنی جماعت) کو اس لیے بلاتا ہے تاکہ وہ آگ کے شعلوں کے ساتھیوں میں سے ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین جانو کہ شیطان تمہارا دشمن ہے، اس لیے اس کو دشمن ہی سمجھتے رہو۔ وہ تو اپنے ماننے والوں کو جو دعوت دیتا ہے وہ اس لیے دیتا ہے تاکہ وہ دوزخ کے باسی بن جائیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | در حقیقت شیطان تمہارا دشمن ہے اس لیے تم بھی اسے اپنا دشمن ہی سمجھو وہ تو اپنے پیروؤں کو اپنی راہ پر اس لیے بلا رہا ہے کہ وہ دوزخیوں میں شامل ہو جائیں |
| احمد رضا خان | بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو وہ تو اپنے گروہ کو اسی لیے بلاتا ہے کہ دوزخیوں میں ہوں |
| احمد علی | بے شک شیطان تو تمہارا دشمن ہے سو تم بھی اسے دشمن سمجھو وہ تو اپنی جماعت کو بلاتا ہے تاکہ وہ دوزخیوں میں سے ہو جائیں |
| فتح جالندھری | شیطان تمہارا دشمن ہے تم بھی اسے دشمن ہی سمجھو۔ وہ اپنے (پیروؤں کے) گروہ کو بلاتا ہے تاکہ دوزخ والوں میں ہوں |
| طاہر القادری | بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے سو تم بھی (اس کی مخالفت کی شکل میں) اسے دشمن ہی بنائے رکھو، وہ تو اپنے گروہ کو صرف اِس لئے بلاتا ہے کہ وہ دوزخیوں میں شامل ہو جائیں، |
| علامہ جوادی | بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو اسے دشمن سمجھو وہ اپنے گروہ کو صرف اس بات کی طرف دعوت دیتا ہے کہ سب جہنمیوں میں شامل ہوجائیں |
| ایم جوناگڑھی | یاد رکھو! شیطان تمہارا دشمن ہے، تم اسے دشمن جانو وه تو اپنے گروه کو صرف اس لئے ہی بلاتا ہے کہ وه سب جہنم واصل ہو جائیں |
| حسین نجفی | بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے۔ لہٰذا تم بھی اسے (اپنا) دشمن ہی سمجھو، وہ اپنے گروہ کو اس لئے بلاتا ہے کہ وہ دوزخیوں میں سے ہو جائیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily the Satan is an enemy Unto you, wherefore hold him for an enemy; he only calleth his confederates that they become of the fellows of the Blaze. |
| M.M.Pickthall: | Lo! the devil is an enemy for you, so treat him as an enemy. He only summoneth his faction to be owners of the flaming Fire. |
| Saheeh International: | Indeed, Satan is an enemy to you; so take him as an enemy. He only invites his party to be among the companions of the Blaze. |
| Shakir: | Surely the Shaitan is your enemy, so take him for an enemy; he only invites his party that they may be inmates of the burning |
| Yusuf Ali: | Verily Satan is an enemy to you: so treat him as an enemy. He only invites his adherents, that they may become Companions of the Blazing Fire. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
محکم ایت