Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           The Angels-35 سورت فاطر ›Ayah No-7 ایت نمبر
| اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ؕ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ |
| آسان اُردو | جو لوگ کفر کرتے ہیں، اُن کے لیے ایک شدید عذاب ہے؛ اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں، اُن کے لیے مغفرت اور ایک بہت بڑا اجر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، ان کے لیے شدید عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ان کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجر۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو لوگ کفر کریں گے اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے اُن کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے |
| احمد رضا خان | کافروں کے لیے سخت عذاب ہے، اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے، |
| احمد علی | جن لوگوں نے انکار کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائے اورنیک عمل کیے انہیں کے لیے بخشش اور بڑا اجر ہے |
| فتح جالندھری | جہنوں نے کفر کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے |
| طاہر القادری | کافر لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا ثواب ہے، |
| علامہ جوادی | جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے |
| ایم جوناگڑھی | جو لوگ کافر ہوئے ان کے لئے سخت سزا ہے اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور نیک اعمال کئے ان کے لئے بخشش ہے اور (بہت) بڑا اجر ہے |
| حسین نجفی | جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کیلئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Those who disbelieve - theirs shall be a torment severe; and those who believe and work righteous works, - theirs shall be forgiveness and a great hire. |
| M.M.Pickthall: | Those who disbelieve, theirs will be an awful doom; and those who believe and do good works, theirs will be forgiveness and a great reward. |
| Saheeh International: | Those who disbelieve will have a severe punishment, and those who believe and do righteous deeds will have forgiveness and great reward. |
| Shakir: | (As for) those who disbelieve, they shall have a severe punishment, and (as for) those who believe and do good, they shall have forgiveness and a great reward. |
| Yusuf Ali: | For those who reject Allah, is a terrible Penalty: but for those who believe and work righteous deeds, is Forgiveness, and a magnificent Reward. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
٭ بہت ہی آسان اور سادہ اصول بتا دیا گیا ہے
پچھلی دو ایات کے تسلسل میں دیکھا جاے تو کفر کرنے کا یہ مطلب ہوا کہ جو شیطان کے بارے میں جو احکامات دیے گے ہیں ان سے انکار کرتے ہیں اور اس کے برعکس کرنے والے ایمان اور نیک اعمال والے ہوں گے