Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-105 ایت نمبر
| اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ |
| آسان اُردو | صرف وہی لوگ ہی جھوٹ گھڑتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے ہیں، اور یہی(لوگ)، وہ جھوٹے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ پر جھوٹ تو (پیغمبر نہیں) وہ لوگ باندھتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے، اور وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (جھوٹی باتیں نیا نہیں گھڑ تا بلکہ) جھوٹ وہ لوگ گھڑ رہے ہیں، جو اللہ کی آیات کو نہیں مانتے، وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں |
| احمد رضا خان | جھوٹ بہتان دہی باندھتے ہین جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور دہی جھوٹے ہیں، |
| احمد علی | جھوٹ تو وہ لوگ بناتے ہیں جنہیں الله کی باتوں پر یقین نہیں اور وہی لوگ جھوٹے ہیں |
| فتح جالندھری | جھوٹ افتراء تو وہی لوگ کیا کرتے ہیں جو خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے۔ اور وہی جھوٹے ہیں |
| طاہر القادری | بیشک جھوٹی افترا پردازی (بھی) وہی لوگ کرتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اور وہی لوگ جھوٹے ہیں، |
| علامہ جوادی | یقینا غلط الزام لگانے والے صرف وہی افراد ہوتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور وہی جھوٹے بھی ہوتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جھوٹ افترا تو وہی باندھتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں ہوتا۔ یہی لوگ جھوٹے ہیں |
| حسین نجفی | جھوٹ تو صرف وہی لوگ گھڑتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور یہی لوگ جھوٹے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | It is only those who believe not in the signs of Allah who fabricate lie, and those! they are the liars. |
| M.M.Pickthall: | Only they invent falsehood who believe not Allah's revelations, and (only) they are the liars. |
| Saheeh International: | They only invent falsehood who do not believe in the verses of Allah, and it is those who are the liars. |
| Shakir: | Only they forge the lie who do not believe in Allah's communications, and these are the liars. |
| Yusuf Ali: | It is those who believe not in the Signs of Allah, that forge falsehood: it is they who lie! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
جھوٹوں کی نشانی