Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-104 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۙ لَا یَهْدِیْهِمُ اللّٰهُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ |
| آسان اُردو | بے شک! جو(لوگ) اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے ہیں، اللہ اُن کو ہدایت نہیں دیتا ہے اور اُن کے لیے درد ناک عذاب ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے، ان کو اللہ ہدایت پر نہیں لاتا، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیات کو نہیں مانتے اللہ کبھی ان کو صحیح بات تک پہنچنے کی توفیق نہیں دیتا اور ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے |
| احمد رضا خان | بیشک وہ جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انھیں راہ نهیں دیتا اور ان کے لے درد ناک عذاب ہے، |
| احمد علی | وہ لوگ جنہیں الله کی باتوں پر یقین نہیں الله بھی انہیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے |
| فتح جالندھری | یہ لوگ خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو خدا ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے عذاب الیم ہے |
| طاہر القادری | بیشک جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں ہدایت (یعنی صحیح فہم و بصیرت کی توفیق بھی) نہیں دیتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے، |
| علامہ جوادی | بیشک جو لوگ اللہ کی نشانیوں پر ایمان نہیں لاتے ہیں خدا انہیں ہدایت بھی نہیں دیتا ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب بھی ہے |
| ایم جوناگڑھی | جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے انہیں اللہ کی طرف سے بھی رہنمائی نہیں ہوتی اور ان کے لیے المناک عذاب ہیں |
| حسین نجفی | جو لوگ آیاتِ الٰہی پر ایمان نہیں لاتے اللہ کبھی انہیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who believe not in the signs of Allah--Allah shall not guide them, and unto them shall be a torment afflictive. |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who disbelieve the revelations of Allah, Allah guideth them not and theirs will be a painful doom. |
| Saheeh International: | Indeed, those who do not believe in the verses of Allah - Allah will not guide them, and for them is a painful punishment. |
| Shakir: | (As for) those who do not believe in Allah's communications, surely Allah will not guide them, and they shall have a painful punishment. |
| Yusuf Ali: | Those who believe not in the Signs of Allah,- Allah will not guide them, and theirs will be a grievous Penalty. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت۔
اگر اللہ کی ایات پر ایمان نہیں، تو پھر ہدایت بھی نہیں ملے گی