Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹       The Private Apartments-49 سورت الحجرات ›Ayah No-10 ایت نمبر
| اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ |
| آسان اُردو | بے شک!مومنین بھائی بھائی ہیں. پس اپنے (لڑنے والے) بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو اور اللہ سے ڈرو کہ شاید تم پر رحم کیا جا ئے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حقیقت تو یہ ہے کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، اس لیے اپنے دو بھائیوں کے درمیان تعلقات اچھے بناؤ، اور اللہ سے ڈرو تاکہ تمہارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں، لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور اللہ سے ڈرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا |
| احمد رضا خان | مسلمان مسلمان بھائی ہیں تو اپنے دو بھائیوں میں صلح کرو اور اللہ سے ڈرو کہ تم پر رحمت ہو |
| احمد علی | بے شک مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں سواپنے بھائیوں میں صلح کرادو اور الله سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے |
| فتح جالندھری | مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ تو اپنے دو بھائیوں میں صلح کرادیا کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے |
| طاہر القادری | بات یہی ہے کہ (سب) اہلِ ایمان (آپس میں) بھائی ہیں۔ سو تم اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرایا کرو، اور اﷲ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے، |
| علامہ جوادی | مومنین آپس میں بالکل بھائی بھائی ہیں لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان اصلاح کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے |
| ایم جوناگڑھی | (یاد رکھو) سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں پس اپنے دو بھائیوں میں ملاپ کرا دیا کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے |
| حسین نجفی | بےشک اہلِ اسلام و ایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں تو تم اپنے دو بھائیوں میں صلح کراؤ اور اللہ (کی عصیاں کاری) سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ |
| M.Daryabadi: | The believers are but brethren; wherefore make reconciliation between your brethren and fear Allah, that haply ye may be shewn mercy. |
| M.M.Pickthall: | The believers are naught else than brothers. Therefore make peace between your brethren and observe your duty to Allah that haply ye may obtain mercy. |
| Saheeh International: | The believers are but brothers, so make settlement between your brothers. And fear Allah that you may receive mercy. |
| Shakir: | The believers are but brethren, therefore make peace between your brethren and be careful of (your duty to) Allah that mercy may be had on you. |
| Yusuf Ali: | The Believers are but a single Brotherhood: So make peace and reconciliation between your two (contending) brothers; and fear Allah, that ye may receive Mercy. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭جو انسان مومن کی صف میں شامل ہو جاتا ہے وہ حسب نسب، ذات پات، سماجی اور معاشرتی رتبہ سے بالا تر ہو کر معاشرتی طور پر دوسرے مومن کا بھائی بن جاتا ہے. چنانچہ ایک مومن کو دوسرے مومن کے ساتھ برتاؤ کرتے وقت یہ خیال کرنا چاہیے کہ جسطرح وہ اپنے بھائی کے ساتھ سلوک کر رہا ہے لیکن قانون وراثت میں حقیقی بھائی ہی حقیقی بھائی ہے. سورت احزاب کی آیت نمبر 6 دیکھ لی جائے.