اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا١ؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ اپنے ڈنڈے سے چٹان (پتھر) کو مارو، پس اُس (چٹان) سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔ تمام لوگوں کو ان کے پانی پینے کی جگہ واقعی معلوم ہو گئی موسی ؑ کو حکم 2:60
:
یَّرَوْنَهُمْ مِّثْلَیْهِمْ رَاْیَ الْعَیْنِ اُنہوں (مسلمانوں) نے ان(کافرین)کو اپنی کھلی آنکھوں اپنے سے دوگنا دیکھا جنگ کے بارے میں 3:13
وَ الْعَیْنَ بِالْعَیْنِ وَ الْاَنْفَ بِالْاَنْفِ آنکھ کے بدلے آنکھ، اور ناک کے بدلے ناک، تورات 5:45
تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ تم اُن کی آنکھوں کو دیکھتے ہو آنسووں سے بھرجاتی ہیں عیسایوں کے بارے 5:83
قَالَ اَلْقُوْا١ۚ فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا سَحَرُوْۤا اَعْیُنَ النَّاسِ س ( موسی ؑ) نے کہا: تم ہی ڈالو! پھر جب اُنہوں نے (داﺅ)ڈالاتو انہوں نے لوگوں کی آنکھوں کو جادو کر دیا، موسی اور فرعون 7:116
فَانْۢبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا پھر اس (چٹان)سے بارہ چشمے اُبل پڑے قوم موسی 7:160
وَ لَهُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِهَا اور اُن کی آنکھیں ہیں وہ ان(آنکھوں) سے (کچھ) دیکھ نہیں سکتے ا لوگوں میں سے 7:179
اَمْ لَهُمْ اَعْیُنٌ یُّبْصِرُوْنَ بِهَا ، یا اُن کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں 2:195
وَ اِذْ یُرِیْكُمُوْهُمْ اِذِ الْتَقَیْتُمْ فِیْۤ اَعْیُنِكُمْ قَلِیْلًا اور جب تم (مسلمان) اُن (کفار) کے آمنے سامنے ہوئے تو اُس (اللہ) نے تم (مسلمانوں) کو تمہاری آنکھوں میں اُن (کفار) کو کم (تعداد میں) دکھایا جنگ بدر 8:44
وَّ یُقَلِّلُكُمْ فِیْۤ اَعْیُنِهِمْ اور اُن ( کفار )کی آنکھوں میں تمہیں( یعنی مسلمانوں) کو کم کر دیا، جنگ بدر 8:44
وَّ اَعْیُنُهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اور ان کی آنکھیں آنسوں سے بھری ہوئی تھیں، غم سے کہ جہاد سے بھاگنے والے 9:92
وَّ لَاۤ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْۤ اَعْیُنُكُمْ اور نہ ہی اُن لوگوں کے لیے کہتا ہوں جنہیں تمہاری آنکھیں حقارت سے( نیچ) دیکھتی ہیں نوحؑ کا قوم کو جواب 11:31
وَ ابْیَضَّتْ عَیْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِیْمٌ اور اُس کی آنکھیں (اس) غم سے سفید ہو چکی تھیں پھر وہ (غم سے) بھرا ہوا تھا یوسفؑ کی کہانی 12:84
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ بے شک! متقین باغات اور چشموں میں ہوں گے گمراہوں کے مقابلے میں 15:45
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ اور آپؐ اپنی آنکھوں کو اُن (چیزوں) کی طرف نہ کھولیں جس سے ہم نے اُن (لوگوں) میں سے جوڑوں کو نوازا ہے، آپﷺ کو حکم 15:88
وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْۚ تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ اور آپؐ ا پنی آنکھوں کو اُن(ایسے لوگوں) سے نہ موڑیں کہ تم دنیاوی زندگی کی خوبصورتی چاہو آپﷺ کو حکم 18:28
وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِیْ عَیْنٍ حَمِئَةٍ اور اُس نے اس (سورج) کو مٹی کے ایک چشمے میں غروب ہوتے پایا ذی القرنین 18:86
الَّذِیْنَ كَانَتْ اَعْیُنُهُمْ فِیْ غِطَآءٍ عَنْ ذِكْرِیْ وہ (نہ ماننے والے، کافرین)لوگ،اُن کی آنکھیں میرے ذکر سے پردے میں تھیں کافرین 18:101
فَكُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًاۚ چنانچہ کھا اور پی اور آنکھیں ٹھنڈی رکھ (یعنی آرام سے رہ) مریم ؑ کے بارے میں 19:26
وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَیْنِیْۘ تاکہ تُو (اے موسی ؑ) میری آنکھوں کے سامنے پرورش پائے موسیؑ کے بارے 20:39
كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ۬ؕ تاکہ اُس کی آنکھوں کو سکون ملے اور غم نہ کرے. موسیؑ کے بارے 20:40
وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ اور اپنی آنکھوں کو نہ کھولیں اُن (چیزوں) کی طرف جن کے ساتھ ہم نے اُن میں سے جوڑوں کو دی ہیں آپﷺ کو حکم 20:131
قَالُوْا فَاْتُوْا بِهٖ عَلٰۤى اَعْیُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَشْهَدُوْنَ اُنہوں نے کہا: پھر اُس (ابراہیم ؐ) کو لوگوں کی آنکھوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہی دیں ابراہیمؑ کے بارے میں 21:61
فَاَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا پھر ہم نے اُس کی طرف وحی کی: کہ ہماری نگرانی اور ہماری وحی سے کشتی بناؤ نوحؑ کے بارے 23:27
وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠ اور ہم نے اُن دونوں کو ایک اونچی جگہ(ٹیلے) کی طرف پناہ دی(جو)پر سکون اور چشموں کی جگہ تھی ابن مریمؑ 23:50
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ اور جو کہتے ہیں: ہمارے رب! ہمیں اپنی بیویوں اور بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر رحمان کے بندے 25:74
فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ پھر ہم نے اُن (فرعون کے لوگوں) کو باغوں اور چشموں سے باہر نکال لائے موسی ؑ اور فرعون 26:57
وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ اور باغات اور چشموں سے(بھی) قوم عاد 26:134
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ باغوں اور چشموں میں قوم ثمود 26:147
وَ قَالَتِ امْرَاَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَیْنٍ لِّیْ وَ لَكَ١ؕ اور فرعون کی بیوی نے کہا: (یہ بچہ) میری اور تمہاری آنکھوں کے لیے ٹھنڈک ہے. اُ موسی ؑ اور فرعون 28:9
فَرَدَدْنٰهُ اِلٰۤى اُمِّهٖ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ پھر ہم نے اُس (موسی ؑ) کو اُس کی ماں کی طرف واپس کر دیاتاکہ اُس (ماں) کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اورغم زدہ نہ رہے، موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:13
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ١ۚ پس کوئی نفس (جاندار)نہیں جانتا کہ اُن کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک سے کیا پوشیدہ ہے، اللہ ہی جانتا ہے 32:17
تَدُوْرُ اَعْیُنُهُمْ كَالَّذِیْ یُغْشٰى عَلَیْهِ مِنَ الْمَوْتِ١ۚ ں، اُن کی آنکھیں پھر رہی ہوتی ہیں جیسے کہ اُس(شخص) کے(کہ) اُس پر موت سے غشی آ رہی ہو. جنگ خندق 33:19
ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ تَقَرَّ اَعْیُنُهُنَّ وَ لَا یَحْزَنَّ وَ یَرْضَیْنَ بِمَاۤ اٰتَیْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ١ؕ یہ تو(ایسا کرنا اس چیزکے) قریب ہے؛ کہ اُن بیویوں کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ غم نہیں کریں گی، اور تمام کی تمام خوش ہوں گی، جو آپﷺ اُن کو (پیار، محبت، توجہ) دیں گے. آپﷺ کے بارے 33:51
وَ اَسَلْنَا لَهٗ عَیْنَ الْقِطْرِ١ؕ اور ہم نے تانبے کا چشمہ اُس کے لیے بہا دیا، سلیمنؑ کے بارے 34:12
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ اور ہم نے اس (زمین) میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات بنائے ہیں، اور ہم نے اس میں پانی کے چشمے جاری کئے ہیں لوگوں کے لیے سبق 36:34
وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ اور اگرہم چاہتے، تو واقعی ہم اُن کی اُنکھوں پر (دنیا میں) اندھا پن ڈال دیتے پھر وہ راستے کو بھاگتے پھروہ کسطرح دیکھ سکتے؟ قیامت کے دن مجرمین کو 36:66
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ چشمے سے ایک جام کا اُن پر دور(طواف) ہو گا اللہ کے مخلص بندے 37:45
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ اور اُن کے پاس حیاء دار خوبصورت آنکھوں والی ہوں گی اللہ کے مخلص بندے 37:48
یَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ وہ نظروں کی چوری کو جانتا ہے، اور (اُس کو بھی) جو سینے (دل) چھپاتے ہیں 40:19
وَ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ١ۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَۚ اور اُس (جنت) میں ہو گا جو دل کو اچھا اور آنکھوں کو لذت دے گا. اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے اللہ کے بندے 43:71
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ کتنے ہی باغات اور چشموں کو اُنہوں نے پیچھے چھوڑا فرعون کے بارے 44:25
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ باغوں اور چشموں میں (آس پاس) متقین کا مقام 44:52
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ اسطرح ہی ہوگا! اور ہم اُن کو، بڑی بڑی آنکھوں والی خوبصورت عورتوں (حوروں) سے بیاہ دیں گے متقین کا مقام 44:55
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ بے شک! متقین باغوں اور چشموں میں ہوں گے مفروضے اور اندازے لگانے والے 51:15
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ قطار میں لگے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے. اور ہم اُن کو بڑی بڑی آنکھوں والی، خوبصورت عورتوں (حوروں) سے بیاہ دیں گے متقین 52:20
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ اور آپﷺ اپنے رب کے حکم (فیصلے) کے لئے صبر سے انتظار کریں، پھر بے شک آپﷺ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو(نگرانی میں ہو)؛ اور اپنے رب کی تسبیح حمد (تعریف) سے کریں جس وقت آپﷺ اُٹھا کریں (سو کر یا نماز پڑھنے کے لئے) 52:48
وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَۚ اور ہم نے زمین سے چشمے بہا دئیے، پھر پانی پہلے سے طے کردہ ایک معاملے پر جمع ہو گیا نوحؑ کے بارے 54:12
تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا١ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ وہ (کشتی) ہماری نگرانی میں تیری، ایک جزا کے طور پر اُس (نوحؑ) کے لئے جس کو ٹھکرا دیا گیا تھا نوحؑ کے بارے 54:14
وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ اور واقعی اُنہوں نے تو اُس(لوطؑ) سے اس کے مہمانوں کو (بھی ایک بُری خواہش کے لئے) چاہا.پھر ہم نے اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا (اور کہا):پھر چکھو! میرا عذاب اور میرا ڈرانا لوطؑ کے بارے 54:37
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ ان دونوں (باغات) میں دو چشمے بہتے ہیں جنتیں 55:50
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ ان دونوں (باغات) میں کثرت سے پانی والے دو چشمے ہیں جنتیں 55:66
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ پیالے اورطشتریاں (پلیٹیں) اور گلاس خالص چشمے سے لئے ہوئے المقربون 56:18
وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ اور پیاری پیاری کشادہ آنکھوں والی خوبصورت عورتیں (حوریں) المقربون 56:22
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠ (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا(سو چا): کہ اگر تمہارا (سارا) پانی غائب ہو جائے،تو پھر کون ہے جو تمہارے پاس بہتا ہواپانی لے آئے؟ سوال 67:30
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا ایک چشمہ، اُس سے اللہ کے (محبوب) بندے پئیں گے، وہ اس (چشمے)کو بہائیں گے نہروں میں نیکوکار جنت میں 76:6
عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا اُس (جنت) میں ایک چشمہ ہے،جس کا نام سلسبیل ہے نیکوکار 76:18
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ بے شک متقین! سائے اور چشموں (پھواروں) میں ہیں قیامت کے بعد 77:41
عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏ ایک چشمہ، اُس سے اللہ کے نزدیک رہنے والے پیتے ہیں نیک لوگوں کے بارے 83:28
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ (گرم) اُبلتے ہوئے چشمے سے (اُن چہروں والوں کو) پانی پلایا جائے گا قیامت کے دن 88:5
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ اس (جنت)میں بہتا ہوا ایک چشمہ ہے جنتوں میں 88:12
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ کیا ہم نے اُس کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیں انسان سے سوال 90:8
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ پھر تم اُس(جہنم) کو واقعی یقین والی آنکھ سے دیکھو گے کثرت حاصل کرنے والے 102:7