Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-12 ایت نمبر
| وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَۚ |
| آسان اُردو | اور ہم نے زمین سے چشمے بہا دئیے، پھر پانی پہلے سے طے کردہ ایک معاملے پر جمع ہو گیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کردیا۔ اور اس طرح (دونوں قسم کا) سارا پانی اس کام کے لیے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور یہ سارا پانی اُس کام کو پورا کرنے لیے مل گیا جو مقدر ہو چکا تھا |
| احمد رضا خان | اور زمین چشمے کرکے بہا دی تو دونوں پانی مل گئے اس مقدار پر جو مقدر تھی |
| احمد علی | اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دیے پھر جہاں تک پانی کا چڑھاؤ چڑھنا ٹھہر چکا تھاچڑھ آیا |
| فتح جالندھری | اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا |
| طاہر القادری | اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دیئے، سو (زمین و آسمان کا) پانی ایک ہی کام کے لئے جمع ہو گیا جو (اُن کی ہلاکت کے لئے) پہلے سے مقرر ہو چکا تھا، |
| علامہ جوادی | اور زمین سے بھی چشمے جاری کردیئے اور پھر دونوں پانی ایک خاص مقررہ مقصد کے لئے باہم مل گئے |
| ایم جوناگڑھی | اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے |
| حسین نجفی | اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دئیے پس (دونوں) پانی آپس میں مل گئے ایک کام کیلئے جو مقدر ہو چکا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | And We made the earth break forth with springs; SO that the water met for an affair already decreed. |
| M.M.Pickthall: | And caused the earth to gush forth springs, so that the waters met for a predestined purpose. |
| Saheeh International: | And caused the earth to burst with springs, and the waters met for a matter already predestined. |
| Shakir: | And We made water to flow forth in the land in springs, so the water gathered together according to a measure already ordained. |
| Yusuf Ali: | And We caused the earth to gush forth with springs, so the waters met (and rose) to the extent decreed. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم نوح کے بارے میں