Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Those who set the Ranks-37 سورت الصفات ›Ayah No-48 ایت نمبر
| وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ |
| آسان اُردو | اور اُن کے پاس حیاء دار خوبصورت آنکھوں والی ہوں گی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے پاس وہ بڑی بڑی آنکھوں والی خواتین ہونگی جن کی نگاہیں (اپنے شوہروں پر) مرکوز ہوں گی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی |
| احمد رضا خان | اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی |
| احمد علی | اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی بڑی آنکھوں والی ہوں گی |
| فتح جالندھری | اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی |
| طاہر القادری | اور ان کے پہلو میں نگاہیں نیچی رکھنے والی، بڑی خوبصورت آنکھوں والی (حوریں بیٹھی) ہوں گی، |
| علامہ جوادی | اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی |
| ایم جوناگڑھی | اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی |
| حسین نجفی | اور ان کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی (باحیا) اور غزال چشم (بیویاں) ہوں گی۔ |
| M.Daryabadi: | And with them shall be damsels of refraining looks, large- eyed |
| M.M.Pickthall: | And with them are those of modest gaze, with lovely eyes, |
| Saheeh International: | And with them will be women limiting [their] glances, with large, [beautiful] eyes, |
| Shakir: | And with them shall be those who restrain the eyes, having beautiful eyes; |
| Yusuf Ali: | And besides them will be chaste women, restraining their glances, with big eyes (of wonder and beauty). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو کہ ایت 40 اللہ کے بندوں کے بارے میں ہے