Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Mount-52 سورت الطور ›Ayah No-20 ایت نمبر
| مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ |
| آسان اُردو | قطار میں لگے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے. اور ہم اُن کو بڑی بڑی آنکھوں والی، خوبصورت عورتوں (حوروں) سے بیاہ دیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ ایک قطار میں لگی ہوئی اونچی نشستوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے، اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا بیاہ کردیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ آمنے سامنے بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم خوبصورت آنکھوں والی حوریں اُن سے بیاہ دیں گے |
| احمد رضا خان | تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے انہیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے، |
| احمد علی | تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے جو قطاروں میں بچھے ہوئے ہیں اور ہم ان کا نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے |
| فتح جالندھری | تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے |
| طاہر القادری | وہ صف در صف بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے (بیٹھے) ہوں گے، اور ہم گوری رنگت (اور) دلکش آنکھوں والی حوروں کو اُن کی زوجیت میں دے دیں گے، |
| علامہ جوادی | وہ برابر سے بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم ان کا جوڑا کشادہ چشم حوروں کو قرار دیں گے |
| ایم جوناگڑھی | برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے۔ اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں |
| حسین نجفی | وہ بچھے ہوئے پلنگوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے اور ہم ان کی حور العین (یعنی گوری رنگت کی کشادہ چشم عورتوں) سے شادی کر دیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Reclining on couches ranged. And We shall couple them with maidens wide eyed. |
| M.M.Pickthall: | Reclining on ranged couches. And we wed them unto fair ones with wide, lovely eyes. |
| Saheeh International: | They will be reclining on thrones lined up, and We will marry them to fair women with large, [beautiful] eyes. |
| Shakir: | Reclining on thrones set in lines, and We will unite them to large-eyed beautiful ones. |
| Yusuf Ali: | They will recline (with ease) on Thrones (of dignity) arranged in ranks; and We shall join them to Companions, with beautiful big and lustrous eyes. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
متقین کے بارے میں