Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-101 ایت نمبر
| الَّذِیْنَ كَانَتْ اَعْیُنُهُمْ فِیْ غِطَآءٍ عَنْ ذِكْرِیْ وَ كَانُوْا لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًا۠ |
| آسان اُردو | وہ (نہ ماننے والے، کافرین)لوگ،اُن کی آنکھیں میرے ذکر سے پردے میں تھیں اوروہ سننے کی اسطاعت (طاقت) نہیں رکھتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جن کی آنکھوں پر (دنیا میں) میری نصیحت کی طرف سے پردہ پڑا ہوا تھا، اور جو سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُن کافروں کے سامنے جو میری نصیحت کی طرف سے اندھے بنے ہوئے تھے اور کچھ سننے کے لیے تیار ہی نہ تھے |
| احمد رضا خان | وہ جن کی آنکھوں پر میری یاد سے پردہ پڑا تھا اور حق بات سن نہ سکتے تھے |
| احمد علی | جن کی آنکھوں پر ہماری یاد سے پردہ پڑا ہوا تھا اور وہ سن بھی نہ سکتے تھے |
| فتح جالندھری | جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھیں اور وہ سننے کی طاقت نہیں رکھتے تھے |
| طاہر القادری | وہ لوگ جن کی آنکھیں میری یاد سے حجابِ (غفلت) میں تھیں اور وہ (میرا ذکر) سن بھی نہ سکتے تھے، |
| علامہ جوادی | وہ کافر جن کی نگاہیں ہمارے ذکر کی طرف سے پردہ میں تھیں اور وہ کچھ صَننا بھی نہیں چاہتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھی اور (امر حق) سن بھی نہیں سکتے تھے |
| حسین نجفی | جن کی آنکھوں پر میری یاد سے پردہ پڑا ہوا تھا (کہ میری آیات نہیں دیکھتے تھے) اور وہ سن نہیں سکتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Unto those whose eyes had been under a covering from My remembrance, nor had they been able to hear. |
| M.M.Pickthall: | Those whose eyes were hoodwinked from My reminder, and who could not bear to hear. |
| Saheeh International: | Those whose eyes had been within a cover [removed] from My remembrance, and they were not able to hear. |
| Shakir: | They whose eyes were under a cover from My reminder and they could not even hear. |
| Yusuf Ali: | (Unbelievers) whose eyes had been under a veil from remembrance of Me, and who had been unable even to hear. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قیامت کے دن کے بارے میں