اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                      The Event-56 سورت الواقعۃ Ayah No-18 ایت نمبر

بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ
آسان اُردو پیالے اورطشتریاں (پلیٹیں) اور گلاس خالص چشمے سے لئے ہوئے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ایسی شراب کے پیالے، جگ اور جام لے کر۔
ابو الاعلی مودودی لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے
احمد رضا خان کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب
احمد علی آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا
فتح جالندھری یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر
طاہر القادری کوزے، آفتابے اور چشموں سے بہتی ہوئی (شفاف) شرابِ (قربت) کے جام لے کر (حاضرِ خدمت رہیں گے)،
علامہ جوادی پیالے اور ٹونٹی وار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے
ایم جوناگڑھی آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو
حسین نجفی (شرابِ طہور سے بھرے ہو ئے) آبخورے، آفتابے اور پاک و صاف شراب کے پیالے (یعنی جام، صراحی سبو و ساغر) لئے گردش کر رہے ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: With goblets and ewers and a cup of limpid drink.
M.M.Pickthall: With bowls and ewers and a cup from a pure spring
Saheeh International: With vessels, pitchers and a cup [of wine] from a flowing spring -
Shakir: With goblets and ewers and a cup of pure drink;
Yusuf Ali: With goblets, (shining) beakers, and cups (filled) out of clear-flowing fountains:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن پیش انے والے واقعات
سبقت لینے والے لوگ