Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-61 ایت نمبر
| قَالُوْا فَاْتُوْا بِهٖ عَلٰۤى اَعْیُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَشْهَدُوْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: پھر اُس (ابراہیم ؐ) کو لوگوں کی آنکھوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہی دیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے کہا : تو پھر اس کو سب لوگوں کے سامنے لے کر آؤ، تاکہ سب گواہ بن جائیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | انہوں نے کہا "تو پکڑ لاؤ اُسے سب کے سامنے تاکہ لوگ دیکھ لیں (اُس کی کیسی خبر لی جاتی ہے)" |
| احمد رضا خان | بولے تو اسے لوگوں کے سامنے لاؤ شاید وہ گواہی دیں |
| احمد علی | کہنے لگے اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ تاکہ وہ دیکھیں |
| فتح جالندھری | وہ بولے کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ گواہ رہیں |
| طاہر القادری | وہ بولے: اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ تاکہ وہ (اسے) دیکھ لیں، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا کہ اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ شاید لوگ گواہی دے سکیں |
| ایم جوناگڑھی | سب نے کہا اچھا اسے مجمع میں لوگوں کی نگاہوں کے سامنے ﻻؤ تاکہ سب دیکھیں |
| حسین نجفی | انہوں نے کہا تو پھر اسے (پکڑ کر) سب لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہی دیں۔ |
| M.Daryabadi: | They said: bring him then before the eyes of the people, haply they may bear witness. |
| M.M.Pickthall: | They said: Then bring him (hither) before the people's eyes that they may testify. |
| Saheeh International: | They said, "Then bring him before the eyes of the people that they may testify." |
| Shakir: | Said they: Then bring him before the eyes of the people, perhaps they may bear witness. |
| Yusuf Ali: | They said, "Then bring him before the eyes of the people, that they may bear witness." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں