Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           The Emissaries-77 سورت المرسلت ›Ayah No-41 ایت نمبر
| اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ |
| آسان اُردو | بے شک متقین! سائے اور چشموں (پھواروں) میں ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا، وہ بیشک سایوں اور چشموں کے درمیان ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں |
| احمد رضا خان | بیشک ڈر والے سایوں اور چشموں میں ہیں، |
| احمد علی | بے شک پرہیزگار ٹھنڈی چھاؤں اور چشموں میں ہوں گے |
| فتح جالندھری | بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے |
| طاہر القادری | بیشک پرہیزگار ٹھنڈے سایوں اور چشموں میں (عیش و راحت کے ساتھ) ہوں گے، |
| علامہ جوادی | بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے |
| ایم جوناگڑھی | بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں اور بہتے چشموں میں |
| حسین نجفی | بےشک پرہیزگار لوگ (اس دن) (رحمتِ خدا کے) سایوں میں اور چشموں میں ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily the God-fearing shall be amid shades and springs, |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who kept their duty are amid shade and fountains, |
| Saheeh International: | Indeed, the righteous will be among shades and springs |
| Shakir: | Surely those who guard (against evil) shall be amid shades and fountains, |
| Yusuf Ali: | As to the Righteous, they shall be amidst (cool) shades and springs (of water). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت
متقین اور ان کا اجر