اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر                 Smoke-44 سورت الدخان Ayah No-55 ایت نمبر

یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ
آسان اُردو وہ اُس (جنت) میں ہر پھل کو طلب کریں گے، محفوظ ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ وہاں بڑے اطمینان سے ہر قسم کے میوے منگواتے ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے
احمد رضا خان اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے امن و امان سے
احمد علی وہ اس میں ہر قسم کا میوہ امن و اطمینان سے طلب کریں گے
فتح جالندھری وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
طاہر القادری وہاں (بیٹھے) اطمینان سے ہر طرح کے پھل اور میوے طلب کرتے ہوں گے،
علامہ جوادی وہ وہاں ہر قسم کے میوے سکون کے ساتھ طلب کریں گے
ایم جوناگڑھی دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے
حسین نجفی وہ اس میں بڑے امن و سکون کے ساتھ ہر قِسم کے میوے طلب کریں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: They will call therein for every kind of fruit in security.
M.M.Pickthall: They call therein for every fruit in safety.
Saheeh International: They will call therein for every [kind of] fruit - safe and secure.
Shakir: They shall call therein for every fruit in security;
Yusuf Ali: There can they call for every kind of fruit in peace and security;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے